Samsung Announces the J7 Pro and J7 Max

Samsung Announces The J7 Pro And J7 Max

سام سنگ نے جے 7 پرو اور جے 7 میکس کا اعلان کر دیا

سام سنگ نے جے سیریز کے دو ہائی مڈ رینج فون، جے 7 پرو اور جے 7 میکس، متعارف کرا دئیے ہیں۔جن کا اہم فیچر سوشل کیمرہ ایپ ہے، جس سے صارفین تصاویر کو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کر سکتے ہیں۔ سام سنگ نے ان ڈیوائس میں سام سنگ پے کا فیچر بھی متعارف کرا یا ہے۔
جے 7 پرو کا ڈسپلے 5.5 انچ سپر ایمولیڈ (1080p ریزولوشن) ہے۔ میٹل سے بنا یہ فون سیاہ اور گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔


جے 7 میکس کی ایل سی ڈی سکرین کا سائز فل ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ 5.7 انچ ہے جبکہ اس کا باقی ڈیزائن جے 7 پرو جیسا ہے۔
جے 7 پرو میں ا وکٹاکور سام سنگ ایگزینوس 7870 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 64 جی بی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔
جے 7 میکس میں اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 20 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور مائیکرو ایس ڈ ی کارڈ سے 64 جی بی کی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

دونوں فون میں اینڈروئیڈ پے کی سپورٹ بھی ہے۔ ان میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔
جے 7 پرو اور میکس کا کیمرہ سیٹ اپ ایک ساہی ہے۔دونوں کا فرنٹ کیمرہ اور سیکنڈری کیمرہ ایل ای ڈ ی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا ہے۔
سام سنگ نے جے 7 پرو میں 3600 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے جبکہ اس کی قیمت 330 ڈالر ہے۔جے 7 میکس میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ اس قیمت 280 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

Samsung Announces the J7 Pro and J7 Max
تاریخ اشاعت: 2017-06-16

More Technology Articles