Samsung Galaxy A7 2018 announced with triple camera

Samsung Galaxy A7 2018 Announced With Triple Camera

سام سنگ نے ٹرپل کیمرے اور سپر ایمولیڈ ڈسپلے کے ساتھ گلیکسی اے 7 (2018) کا اعلان کر دیا

سام سنگ ایک ٹرپل کیمرہ فون پر کام تو کر رہا تھا لیکن اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی جلدی سامنے آ جائے گا۔سام سنگ گلیکسی اے 7 (2017) کو 3رئیر کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
گلیکسی اے 7 (2018) میں 1080 x 2220 پکسل ریزولوشن اور بغیر نوچ کے 6 انچ سپر ایمولیڈ ڈسپلے ے۔ فون میں 2.2 گیگا ہرٹز سی پی یوہے۔ یہ فون تین سٹوریج آپشنز 4 جی بی ریم / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، 4 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 6 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹؤریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔


اس کے ٹرپل رئیر کیمروں میں پرائمری کیمرہ f/1.7 لینز کے ساتھ 24 میگا پکسل ہے۔ ایک دوسرا کیمرہ 120 ڈگری ویونگ اینگل کے ساتھ الٹرا وائیڈ 8 میگا پکسل f/2.4 ماڈیول ہے۔ تیسرا کیمرہ 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
اس سمارٹ فون میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)

اس میں اینڈروئیڈ 8.0 کے ساتھ سام سنگ ایکسپیرنس انسٹال ہے۔ بائیو میٹرک سیکورٹی کے لیے اس فون میں فریم کے دائیں طرف فنگر پرنٹ ریڈر نصب کیا گیا ہے۔


اس فون کی بیک پر بھی گلاس ہے جبکہ سامنے سے یہ کچھ خمدار ہے۔ یہ فون سیاہ، نیلے، سنہری اور گلابی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ یہ فون ابتدا میں کچھ یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔ اس کے بعد اسے دوسرے ممالک میں پیش کیا جائے گا۔ سام سنگ نے 11 اکتوبر کو ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے، جہاں اس فون کے بارے میں مزید تفصیل بتائی جائے گی۔ سام سنگ نے اس فون کی قیمت 350 یورو یا 410 ڈالر رکھی ہے۔

Samsung Galaxy A7 2018 announced with triple camera
تاریخ اشاعت: 2018-09-20

More Technology Articles