Samsung Galaxy J4 plus and J6 plus unveiled

Samsung Galaxy J4 Plus And J6 Plus Unveiled

سام سنگ نے 6 انچ سکرین اور کواڈ کور پروسیسر کے ساتھ گلیکسی جے 4 پلس اور جے 6 پلس متعارف کرا دئیے

سام سنگ نے گلیکسی جے 4 پلس (Galaxy J4+) اور گلیکسی جے 6 پلس (Galaxy J6+) متعارف کرا دیا ہے۔ اس دونوں سمارٹ فونز کی سکرین 720 x 1,480 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 6 انچ کی ہے۔ دونوں میں ہی 1.4 گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پروسیسر ہے۔ دونوں ڈیوائسز میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور دونوں میں ہی اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔

(جاری ہے)


سام سنگ گلیکسی جے 6 پلس میں 3 یا جی بی ریم اور 32 یا 64 جی بی سٹوریج آپشنز ہیں جبکہ گلیکسی ایس 4 پلس میں 2 یا 3 جی بی ریم اور 16 یا 32 جی بی سٹوریج آپشنز متعارف کرائے گئے ہیں۔


سام سنگ گلیکسی جے 6پلس میں 13 اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے ۔ دونوں کیمروں میں f/1.9 اپر ہے۔ جے 4پلس میں 13 میگا پکسل کا سنگل رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
گلیکسی جے 6 پلس می فنگر پرنٹ سائیڈ پر ہے جبکہ گلیکسی جے 4 پلس میں صرف شمالی امریکا میں فروخت کی جانے والی ڈیوائسز می فنگر پرنٹ ریڈر ہوگا۔دیگر ہارڈ وئیر کے معاملے میں ڈیوائسز ایک سی ہیں۔

Samsung Galaxy J4 plus and J6 plus unveiled
تاریخ اشاعت: 2018-09-18

More Technology Articles