Samsung Galaxy J8 unveiled

Samsung Galaxy J8 Unveiled

سام سنگ نے ڈوئل کیمرہ اور بڑی بیٹری کے ساتھ بجٹ فون گلیکسی جے 8 متعارف کرا دیا

سام سنگ نے بھارت میں گلیکسی جے 8 سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس پولی کاربونیٹ یونی باڈی فون میں 6 انچ سپر ایمولیڈ سکرین ہے جس کی ریزولوشن 720p ہے۔ فون میں 14 این ایم پر بنایا گیا سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ اور 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
فون کے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں سے ایک f/1.7اپرچر کے ساتھ 16ج میگا پکسل اور دوسرا f/1.9 اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

فون کا سیلفی کیمرہ الگ فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون کو جولائی میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو او ایس کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ اس فون کے اکلوتے ورژن میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہوگی۔
سام سنگ نے اس فون کو بھارتی صارفین کےلیے متعارف کرایا ہے۔ اس میں چیٹ اوور ویڈیو (ونڈوڈ ویڈیو چیٹ) اور مصنوعی ذہانت کا فیچر بھی ہے، جس سے صرف تصویر پر ٹیپ کر کے سام سنگ مال سے شاپنگ کی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-21

More Technology Articles