Samsung Galaxy On7 Prime debuts quietly through Amazon

Samsung Galaxy On7 Prime Debuts Quietly Through Amazon

سام سنگ گلیکسی آن 7 پرائم کو خاموشی سے ایمزون پر متعارف کرا دیا گیا

سام سنگ نے ایمزون انڈیا پر نئی Galaxy On ڈیوائس کو متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون کو Samsung Galaxy On7 Primeکے نام سے جاری کیا گیا ہے۔ اس ڈیوائس کو بس ایمزون انڈیا سے ہی خریدا جا سکتا ہے۔یہ فون متحدہ عرب امارات میں ایک الحاق شدہ ریٹیلر سوق کے ذریعے بھی خریدا جا سکتا ہے۔
گلیکسی آن 7 میں ایگزینوس 7870 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

32 جی بی انٹرنل سٹوریج میں سے صارفین صرف 24.6 جی بی سٹوریج ہی استعمال کر سکتے ہیں۔تاہم سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک بڑھا یا جا سکتا ہے۔
فون کا مین کیمرہ f/1.9 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ دونوں کیمرے 30fps پر فل ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
بدقسمتی سے اس فون میں آپریٹنگ سسٹم نوگٹ سے بھی پرانا یعنی اینڈروئیڈ 6.0.1 مارش میلو ہے۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ اسے جلد ہی اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔
فون کے فرنٹ پر موجود بٹن فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے، جس سے صارفین بھارت میں سام سنگ پے منی کے ذریعے ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔
اس فون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے، جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن اسے مائیکریوایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
یہ فون کچھ ممالک میں گلیکسی جے 7 پرائم کے نام سے بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ گولڈ اور سیاہ رنگ کے اس فون کی قیمت متحدہ عرب امارات میں 729 درہم ہے۔ بھارت میں اس کی فراہمی کے بارے میں جلد ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-10

More Technology Articles