Samsung Galaxy S Light Luxury official with Snapdragon 660

Samsung Galaxy S Light Luxury Official With Snapdragon 660

سام سنگ نے سنیپ ڈریگن 660 اور 16 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ گلیکسی ایس لائٹ لگژری متعارف کرا دیا

سام سنگ نے چین میں گلیکسی ایس لائٹ لگژری (Galaxy S Light Luxury) متعارف کرایا دیا ہے۔ پہلے افواہ تھی کہ اس ہینڈ سیٹ کو گلیکسی ایس 8 لائٹ کے نام سے متعارف کرایا جائےگا۔ اس میں 5.8 انچ انفینٹی ڈسپلے، سپر ایمولیڈ پینل، 1,080 x 2,220 پکسل ریزولوشن(18.5:9) سکرین ہے۔ فون کے بیک پر f/1.7اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ یہ کیمرہ 30fps پر 4K ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے لیکن اس میں OIS کی کمی ہے۔

فون کا سیلفی کیمرہ f/1.7 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون میں موجود سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ کی وجہ سے فون کی کارکردگی بالکل گلیکسی ایس 8 جیسی ہے۔

(جاری ہے)

فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔فون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے۔ بیٹری کو فاسٹ وائرلیس اور وائرڈ دونوں طرح سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ وائرڈ چارجنگ کے لیےاس میں یو ایس بی سی پورٹ ہے۔

توقع کے مطابق یہ فون آئی پی 68 واٹر پروف ہے۔
فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک ہے اور اس کے ساتھ اے کے جی ان ائیر ہیڈ سیٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ فنگرپرنٹ فون کی بیک پر ہے اور اس میں آئیرس سکینر کے ساتھ خصوصی بکسبی بٹن بھی ہے۔
یہ فون ابھی صرف چین میں دستیاب ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس میں گوگل کی بجائے چین کی مقامی ایپس پری لوڈ ہونگی۔اس فون کی قیمت 4000 یوان یا 625 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-21

More Technology Articles