Samsung Galaxy Tab A 2017 launched

Samsung Galaxy Tab A 2017 Launched

کواڈ کور سی پی یو اور 5000 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ٹیب اے (2017) لانچ کر دیا گیا

سام سنگ گلیکسی ٹیب اے (2017) لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیبلٹ میں کواڈ کور 1.4 پروسیسر کے ساتھ 8 انچ ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 1280 x 800 پکسل ہے۔اس ٹیبلٹ میں 2 جی بی کی ریم ہے جبکہ انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے۔ ٹیب کا رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیبلٹ کی پیمائش212.1 x 124.1 x 8.9 ملی میٹر اور وزن 364 گرام ہے۔5000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ اس ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال ہے۔اس ٹیبلٹ کو ابھی ویتنام میں لانچ کیا گیا ہے جہاں اس کی قیمت تقریباً 285 ڈالر کے برابر ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ دوسرے ممالک میں کب دستیاب ہوگا۔

Samsung Galaxy Tab A 2017 launched
تاریخ اشاعت: 2017-09-09

More Technology Articles