Samsung launches Galaxy Tab A featuring Bixby Home

Samsung Launches Galaxy Tab A Featuring Bixby Home

سام سنگ نے بکسبی ہوم فیچر کے ساتھ گلیکسی ٹیب اے لانچ کر دیا

سام سنگ نے Galaxy Tab A کے نام سے ایک نیا ٹیبلٹ لانچ کیا ہے۔ اس ڈیوائس میں 1.4 گیگا ہرٹز پروسیسر، 1280×800 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 8 انچ ڈسپلے، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ 8.9 ملی میٹر موٹے اس ٹیبلٹ میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس ڈیوائس کا اہم فیچرBixby Home ہے۔

(جاری ہے)

یہ ورچوئل اسسٹنٹ کا کارڈ بیسڈ کنٹیکسٹچوئل انٹرفیس ہے۔ اس ٹیبلٹ میں بکسبی ہوم کے ساتھ Bixby Reminder بھی ہے۔دوسرے اہم سافٹ وئیر فیچرز میں Home Mode جو ٹیبلٹ کے چارج ہوتے وقت مفید معلومات جیسے کیلنڈر، موسم اور وقت بتاتا ہے۔
نیا گلیکسی ٹیب اے اس وقت جنوبی کوریا میں دستیاب ہے۔ یہ وائی فائی اور ایل ٹی ای دونوں آپشنز میں دستیاب ہے۔ وائی فائی ماڈل کی قیمت قریبا 240 ڈالر جبکہ ایل ٹی ای ماڈل کی قیمت 280 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-18

More Technology Articles