Samsung Launches the all new J7 Core in Pakistan

Samsung Launches The All New J7 Core In Pakistan

سام سنگ نے نیا جے 7 کور پاکستان میں متعارف کرادیا

سام سنگ الیکٹرونکس نے گلیکسی جے 7 کور پاکستان میں متعارف کر ادیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب پیر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹ سٹار فخر زمان سمیت نامور شخصیات اور سام سنگ ڈیلرز نے شرکت کی۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق جے 7  کور صارفین کے لئے درمیانی رینج کا بہترین سمارٹ فون ہے۔ گلیکسی جے 7 کور کی قیمت اس کے شاندار ڈیزائن میں ہے، اس کی جدید خصوصیات اور افعال پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

5.5 انچ کے حامل ڈسپلے اور کرسپ ایچ ڈی ریزولوشن (1280x720 HD) کے ساتھ گلیکسی جے 7  کور ناقابل یقین دیکھنے کے تجربے کو پیش کرتا ہے۔ 

 اس موقع پر سام سنگ پاکستان اور افغانستان کے صدر مسٹر وائی جے کم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جے سیریز ایک بہترین فروخت ہونے والی سمارٹ فون سیریز ہے۔

(جاری ہے)

جے 7 کور  نہ صرف بہترین پائیداری، حیرت انگیز بصری اپیل، بہتر فعالیت، اعلیٰ معیار کی تصاویر فراہم کرے گا بلکہ بیک وقت سمارٹ فون کے تجربے کو دوبارہ پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ گلیکسی جے 7 کور  ہر قسم کی صورتحال میں واضح اور خوبصورت تصاویر کے حصول کو آسان بناتا ہے۔ یہ 13 میگا پکسل بیک کیمرہ سے لیس ہے جس سے صارفین دلکش تصاویر، حقیقی زندگی کی تصاویر شاندار تفصیل کے ساتھ لے سکتے ہیں۔ کم روشنی کے ماحول میں اس کا F1.9 لینس زیادہ روشنی فراہم کرتا ہے جس سے روشن اور واضح تصاویر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ جے 7 کور میں پانچ میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے سے فرنٹ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ شاندار سیلفیز لی جا سکتی ہیں جہاں تصاویر کو سمارٹ سیلفی فیچرز اور بیوٹی موڈ کے ساتھ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔
جے 7 کور  کا خوبصورت ڈیزائن ہر زاویہ سے قریبی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔ بڑا ڈسپلے مکمل طور پر نئی سطح تک غیر فعال تفریح فراہم کرتا ہے۔ فون میں وقت کی بچت اور بہتر زندگی کے نئے فیچرز بھی صارفین کی روزمرہ زندگی کا ایک اہم حصہ بن جائیں گے۔ جے 7 کور  تمام خصوصیات کو شامل کر کے درحقیقت زندگی کو بہت آسان اور پرلطف بناتا ہے۔ سام سنگ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے استحکام اور پاکستان میں جدید ترین سیلولر ایکو سسٹم بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
 

پاکستان میں سام سنگ جے 7 کور کی لانچنگ

تاریخ اشاعت: 2017-08-29

More Technology Articles