Samsung Unveils The Galaxy S8 and S8 Plus

Samsung Unveils The Galaxy S8 And S8 Plus

سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس متعارف کر ادئیے

تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا۔سام سنگ نے اپنے فلیگ شپس سام سنگ گلیکسی ایس 8اور ایس 8 پلس متعارف کرا دئیے ہیں۔ اس فون کے بارے میں اکثر تفصیلات پہلے ہی لیک ہو چکی تھیں لیکن نیویارک کے لنکن سنٹر میں ہونے والی تقریب میں چند مزید چیزوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔

ڈیزائن اور ڈسپلے
ایج ڈسپلے کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی سکرین کا سائز 5.8 انچ ہے۔

اگر آپ کو یہ سکرین سائز چھوٹا لگتا ہے تو آپ کو سام سنگ گلیکسی ایس 8 پلس لینا چاہیے جس کا سکرین سائز 6.2 انچ ہے۔دونوں سمارٹ فونز کے ڈسپلے کی ریزولوشن 1440×2960 پکسل ہے جس کا مطلب ہے کہ گلیکسی ایس 8 میں 570 پکسل فی انچ اور گلیکسی ایس 8 پلس میں 529 پکسل فی انچ ہیں۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے دونوں فونز مین Infinity Display بھی شامل کیا ہے جو مکمل فٹ پرنٹ کو بڑھائے بغیر سکرین کے سائز کو بڑھا دیتا ہے۔

فون استعمال کرتے ہوئے صرف اوپر اور نیچے ہی بیزل محسوس ہوتے ہیں جبکہ سائیڈوں سے بھی ڈسپلے نظر آ رہا ہوتا ہے۔سام سنگ کے ان دونوں فون کا فرنٹ اب زیادہ تر ڈسپلے پر ہی مشتمل ہے کیونکہ ہوم بٹن کی جگہ سام سنگ نے سافٹ وئیر کیز متعارف کرائیں ہیں۔فون کے بند ہونے کی صورت میں بھی ڈسپلے کے نیچے Always-on آئیکون موجود رہتا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ صارف کو کہاں پریس کرنا ہے۔
سام سنگ نے فنگرپرنٹ سنسر کو بھی فون کی بیک پر کیمرے کے ساتھ ایڈجسٹ کیا ہے جس کا نقصان یہ ہوگا کہ صارفین ایک ہی ہاتھ سے فون کو آسانی سے استعمال نہیں کر سکیں گے یعنی فون کو نیچے سے پکڑتے ہوئے فنگر پرنٹ سنسر کو مشکل سے استعمال کیا جا سکے گا۔۔ پہلے کی طرح فون کی بائیں طرف ہی پاور اور والیوم کیز ہیں مگر اس بار والیوم کیز کے ساتھ ایک اصافی بٹن بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ بٹن سام سنگ کی نئی ورچوئل اسسٹنٹ Bixby کو ایکٹویٹ کرنے کےلیے ہے۔
ڈیوائس میں نیچے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، لاؤڈ سپیکر اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک ہے۔

کیمرہ
سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کے فرنٹ کیمرہ کو کافی بہتر بنایا ہے۔ فون کی فرنٹ پر F1.7 لینز اور آٹو فوکس فیچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کا رئیر کیمرہ پچھلے سال کی طرح F1.7 لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔
سام سنگ نے رئیر کیمرہ کی امیج پروسیسنگ کو کافی بہتر بنایا ہے۔ کیمرہ سافٹ وئیر کافی تیزی سے بہت سی تصاویر لے کر ان سے ایک ہی ہائی کوالٹی فوٹو بنا سکتا ہے ۔ سام سنگ نے کیمرے کو Bixby Vision کے ساتھ بھی انٹیگریٹ کر دیا ہے، جو کیمرے کی مدد سے چیزیں سکین کرنے کے بعد معلومات فراہم کرتا ہے۔

ہارڈ وئیر اور سٹوریج
سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہے جس میں 10 این ایم پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ گلیکسی ایس 8اور ایس 8 پلس کی کارکردگی پچھلے فون سے 10 فیصد بہتر ہے۔ فون کا جی پی یو پچھلے سال کے فون سے 21 فیصد بہتر ہے اور یہ 20 فیصد کم پاور استعمال کرتا ہے۔
گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کو دومختلف ورژنز میں متعارف کرایا جائے گا۔ ایک میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 835 پروسیسر ہوگا جبکہ دوسرے میں سام سنگ کی اپنی ا یگزینوس سیریز کی 8895 چپ ہوگی۔
سام سنگ مختلف ممالک میں مختلف چپ کےساتھ فون کو لانچ کرے گا۔
ریم کے حوالے سے امید کی جارہی تھی اس میں 6 جی بی کی ریم ہوگی مگر سام سنگ نے فون میں4 جی بی کی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج متعارف کرائی ہے۔انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

Bixby

سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کے ساتھ نئی ورچوئل اسسٹنٹ بکسبی کو بھی متعارف کرایا ہے۔
بکسبی مصنوعی ذہانت کا سسٹم ہے جو آپ کی معلومات جمع کرکے، ویب سرچنگ ، سوالات کے جواب دے کر اور فون کے استعمال کو آسان بنا کر آپ کی زندگی کو آسان بناتا ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ بکسبی کی مدد سے صارفین فون کو ٹچ کیے بغیر صرف آواز کے ذریعے تمام کام لے سکتے ہیں۔فون میں چونکہ اینڈروئیڈ نوگٹ انسٹال ہے اس لیے صارفین گوگل اسسٹنٹ کو بھی استمعال کر سکیں گے۔


بیٹری، کنکٹیویٹی اور سیکورٹی
سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 میں 3000 ایم اے ایچ اور گلیکسی ایس 8 پلس میں 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس میں ٹائپ سی چارجنگ پورٹ شامل کی ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے سام سنگ نے فون میں وائی فائی، بلوٹوتھ، این ایف سی اور وائی فائی ڈائریکٹ کےساتھ1024-QAM اورCat.16 LTE کی سپورٹ بھی شامل کی ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس میں آئیرس سکینر بھی شامل کیا ہے۔ چہرہ شناخت کرنے کے فیچر سے صارفین زیادہ تیزی سے فون کے لاک کو کھول سکتے ہیں۔

دستیابی اور قیمت
سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کے پری آرڈر 30 مارچ سے امریکا میں شروع ہونگے۔ امریکا میں اس کی قیمت کا تعین اسے لانچ کرنے والے کیرئیر کریں گے جبکہ برطانیہ میں ایس 8 کی قیمت 689 پاؤنڈ (89566 پاکستانی روپے) اور ایس 8 پلس کی قیمت 779 پاؤنڈ (101282 پاکستانی روپے) ہے۔
دونوں سمارٹ فونز 21 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

دیگرتفصیلات
• آپریٹنگ سسٹم:اینڈروئیڈ نوگٹ 7.0 (گریس یوزر انٹر فیس)
• پیمائش: 148.9 x 68.1 x 8ایم ایم (ایس 8) اور159.5 x 73.4 x 8.1 ایم ایم (ایس 8 پلس)
• ڈسپلے: 5.8 انچ، 1440 x 2960، 570 پی پی آئی، Always-On ڈسپلے، گوریلا گلاس 5 (ایس 8) / 6.2 انچ، 1440 x 2960، 529 پی پی آئی، Always-On ڈسپلے، گوریلا گلاس (ایس 8 پلس)
• چپ سیٹ: کوالکوم سنیپ ڈریگن 835، اوکٹا کور (4×2.35 GHz Kryo & 4×1.9 GHz Kryo)
• ریم:4 جی بی
• انٹرنل سٹوریج: 64 جی بی، جسے مائیکروا یس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

• پرائمری کیمرہ: 12 میگا پکسل، f/1.7، او آئی ایس، ایل ای ڈی فلیش، 4K ریکارڈنگ
• سیکنڈری کیمرہ: 8 میگا پکسل، f/1.7، 2Kریکارڈنگ، آٹو فوکس
• کنکٹیویٹی: Wi-Fi 802.11 a/b/g/n/ac، ڈوئل بینڈ، وائی فائی ڈائریکٹ، ہاٹ سپاٹ، بلوٹوتھ 5.0
• چارجنگ:یوایس بی-سی 3.1
• سنسرز: آئیرس سکینر، فنگرپرنٹ، ایکسلرو میٹر، جیارو، پراکسیمٹی، کمپاس، بیرومیٹر، ہارٹ ریٹ، SpO2
• بیٹری:3000 ایم اے ایچ (ایس 8) اور 3500 ایم اے ایچ (ایس 8 پلس)

سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس

تاریخ اشاعت: 2017-03-29

More Technology Articles