Say hello to the Pixel and Pixel XL

Say Hello To The Pixel And Pixel XL

گوگل نے اپنے نئے فون گوگل پکسل اور پکسل ایکس ایل متعارف کرا دئیے

کئی ہفتوں  تک خبروںمیں رہنے کے بعد گوگل نے اپنا نیا فلیگ شپ گوگل پکسل متعارف کرا دیا ہے۔پکسل گوگل کا نیا  پریمیم اینڈروئیڈبرانڈ سمارٹ فون ہے۔ امریکا میں یہ صرف ویریزن کے اشتراک سے لانچ کیا گیاہے۔
جیسا کہ پہلے ہی  سامنے آنے والی خبروں سے معلوم ہوگیا تھا کہ  پکسل کا ڈسپلے سائز 5 انچ فل ایچ ڈی(1,920 x 1,080) اور پکسل ایکس ایل  کا ڈسپلے 5.5 انچ کواڈ ایچ ڈی (2,560 x 1,440) ہے۔


پکسل کی قیمت 649 ڈالر ہے۔ ویریزن اسے 27 ڈالر ماہانہ پر بھی دے رہا ہے۔یہ فون سیاہ، نیلے اور سلور میں دستیاب ہوگا۔ امریکا کے بعد جلد ہی اسے دنیا کے دوسرے ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔
پکسل اور پکسل ایکس ایل کے پری آرڈر امریکا، کینیڈا، جرمنی اور برطانیہ میں شروع ہو چکے ہیں۔ بھارت میں یہ 13 اکتوبر سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)


پکسل فونز میں اینڈروئیڈ کا جدید ترین ورژن نوگٹ (ورژن 7.1) انسٹال ہے۔

پکسل  کی بیٹری 2770 ایم اے ایچ اور پکسل ایکس ایل کی بیٹری کی گنجائش 3450 ایم اے ایچ کی ہے۔دونوں سمارٹ فونز میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 821 پروسیسر کے ساتھ  4 جی بی ریم اور 32 جی بی  یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں سٹوریج بڑھانے کےلیے مائیکرو ایس ڈی سلاٹ نہیں ہے۔
پکسل اور پکسل ایکس ایل کا  مین کیمرہ  f/2.0 اپرچر اور آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کے ساتھ  12.3 میگا پکسل اورفرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔

گوگل کے ان فونز  کے کیمرے کا  DxOسکور 89 ہے جو کسی بھی سمارٹ  فون میں سب سے زیادہ ہے۔ گوگل نے پکسل اور پکسل ایکس ایل میں ایک نیا فیچر سمارٹ برسٹ بھی  شامل کیا ہے ۔اس فیچر سے فون  ایک ساتھ بہت سی تصاویر بناتا ہے اور پھر منصوعی ذہانت کا سافٹ وئیر ان میں سے بہترین کا انتخاب  کرتا ہے۔فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر اور نیچے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ہے۔

یہ پہلے فون ہیں جن میں پہلے سے گوگل اسسٹنٹ انسٹال ہیں، جس سے صارفین بہت سے ٹاسک صرف بول کر  سرانجام دے سکتے ہیں۔گوگل اسسٹنٹ کے علاوہ ان میں پہلے سے ہی ایلو اور ڈواؤ بھی انسٹال ہیں۔
دونوں فون میں کوئیک چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔ صرف 15 منٹ کی چارجنگ سے فون کو 7 گھنٹے تک چلایا جا سکتا ہے۔
نیکسس کی طرح پکسل بھی وہ پہلے فون ہونگے جن میں تمام سافٹ وئیر اپ ڈیٹ شامل کی جائیں گی۔ فون میں اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان  ہے۔ فون میں بیک گراؤنڈ میں  اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال ہونگی تاہم اپ ڈیٹس کو اپلائی کرنے کےلیے فون کو ری سٹارٹ کرنا پڑتا ہے۔گوگل نے ڈیوائس کو باآسانی سوئچ کرنے کے لیے بھی ٹرانسفرنگ  فیچر شامل کیے ہیں۔

Say hello to the Pixel and Pixel XL
تاریخ اشاعت: 2016-10-04

More Technology Articles