Seagate Unveils High End HDD Series With Upto 12 TB Capacity

Seagate Unveils High End HDD Series With Upto 12 TB Capacity

سی گیٹ نے 12 ٹی بی گنجائش تک کی ہائی اینڈ ایچ ڈی ڈی سیریز جاری کر دی

سی گیٹ کی گارڈین سیریز زیادہ گنجائش والی ہارڈ ڈسک کی سیریز ہے۔ یہ سیریز بہت مقبول اور بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے۔اس سیریز میں نیا اضافہ IronWolf اور BarraCudaPro ہارڈ ڈسک کی صورت میں کیا گیا ہے، جن کی گنجائش 12 ٹی بی تک ہے۔سی گیٹ کا کہنا ہے کہ یہ ہارڈ ڈسک درمیانے کاروباری اداروں اور تخلیقی ذہن رکھنے والے پیشہ ور افراد کے لیے جاری کی گئی ہے۔
IronWolf , NAS کے لیے ہائی کیشے فراہم کر سکتا ہے (256 ایم بی)اسے 1280ٹی بی /سالانہ ورک لوڈ برداشت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسے ہمیشہ آن اور 24x7قابل رسائی رہنے کے لیے بنایا گیا ہے۔سی گیٹ اس کے ساتھ 3 سالہ وارنٹی بھی دے رہا ہے۔
BarraCuda Pro ایک 7200آر پی ایم ہارڈ ڈسک ہے۔ اس کا آن بورڈ کیشے 256 ایم بی ہے۔BarraCuda Pro 12 TB صرف 7.8W بجلی صرف کرتی ہے۔یہ 3.5 انچ کی ایچ ڈی ڈیز میں سب سے کم بجلی استعمال کرتی ہے۔اس کا انٹرفیس SATA 6b/s ہے۔اس کے ساتھ سی گیٹ پانچ سال کی وارنٹی دے رہا ہے۔ یہ 12 ٹی بی،10 ٹی بی، 8 ٹی بی، 6 ٹی بی، 4 ٹی بی اور 2 ٹی بی میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ان ہارڈ ڈڑائیور کی قیمت درج ذیل ہے۔

ronWolf Standard: $390 USD (40000PKR)
IronWolf Pro: $440 USD (45000PKR)
BarraCuda Pro: $430 USD (44000PKR)

Seagate Unveils High End HDD Series With Upto 12 TB Capacity
تاریخ اشاعت: 2017-10-06

More Technology Articles