Sony announces RX100 VI

Sony Announces RX100 VI

سونی نے 24-200mm لینز کے ساتھ RX100 VI کیمرہ متعارف کرادیا

سونی نے اپنی RX 100 سیریز میں ایک نئے کیمرہ کا اضافہ کیا ہے۔ سونی نےا سے RX100 VIکانام دیا ہے۔ اس کیمرے میں اہم تبدیلی نئے لینز کی ہے۔ نئے ماڈل میں 24-200mm شامل کیا گیا ہے۔ یہ کیمروں کی اس سیریز میں سب سے زیادہ فوکل لینتھ کا لینز ہے۔ فوکل لینتھ بڑھنے کے باوجود کیمرے میں f2.8-4.5 اپرچررینج ہے۔ یہ پچھلے ماڈل کی f1.8-2.8 رینج سے بظاہر بہتر نہیں لیکن نئی رینج ٹیلی اینڈ پر زیادہ تیز رفتار ہے۔


RX100 VI میں آپٹیکل سٹیبلائزیشن کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ نئے کیمرے میں 4Kآؤٹ پٹ کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ کیمرہ اب S-Log 3 میں بھی ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کیمرہ اب HLG پکچر پروفائلز کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یہ دونون مل کر ایچ ڈی آر ورک فلو تخلیق کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں، جو سائبر شوٹ کیمرے میں پہلی بار ہے۔
یہ کیمرہ کافی حد تک RX100 V جیسا ہی ہے۔

اس میں وہی 20.1MP 1.0-type DRAM سنسر، BIONZ X پروسیسر، 0.03 سکینڈ فوکسنگ سپیڈ کے ساتھ 315 پوائنٹ AF سسٹم،240/480/960fps پر 1080p ویڈیو، سلوموشن اور 24fps برسٹ کیپچر شامل ہے۔ اس کیمرے کا ڈسپلے اب ٹچ سکرین ہے لیکن فوکسنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس کی ریزولوشن بھی کم یعنی 921k ڈاٹس ہے۔ کیمرے میں بیٹری بھی پرانی ہی ہے۔ Sony RX100 VI جولائی 2018 میں 1200 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-06

More Technology Articles