Sony Xperia XA Ultra is official

Sony Xperia XA Ultra Is Official

سونی ایکسپیریا ایکس اے الٹرا

سونی نے ایکسپیریا ایکس اے الٹرا(Xperia XA Ultra)متعارف کرادیا ہے۔اس فون کی سکرین 6 انچ1080p ہے جبکہ پکسل کی کثافت 367 پی پی آئی ہے۔ایج ٹوایج ڈسپلے کو میٹل کے فریم میں فٹ کیا گیا ہے، جو مڈ رینج فون کے لیے اچھی پیشکش ہے۔
سونی ایکسپیریا ایکس اے الٹرا میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 10 چپ سیٹ اور 3جی بی ریم ہے۔ فون کی انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

اس فون میں اینڈروئیڈ 6.0.1 مارش میلو انسٹال ہے۔
اس فون میں دو کیمرے اور دونوں کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش ہے۔ فون کی پشت پر ہائیبریڈ آٹوفوکس کے ساتھ کمپنی کا 21.5میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ اس فون میں سونی نے اپنا فوکس فرنٹ کیمرے پر رکھا ہے۔ فون کے فرنٹ پر او آئی ایس فیچر کے ساتھ 16 میگا پکسل کیمرہ ہے، جو گیسچر شٹر کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)


ایکسپیریا ایکس اے الٹرا میں 2700 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

سونی کا دعویٰ ہے کہ یہ بیٹری ایک دفعہ چارج کرنے پر دو دن چلے گی۔ فون میں کوئیک چارجنگ سپورٹ بھی ہے، جس کی وجہ سے فون کو صرف 10 منٹ تک چارج کر کے 5.5 گھنٹے کا ٹاک ٹائم مل سکتا ہے۔تاہم کوئیک چارجر کو الگ سے خریدنا پڑتا ہے۔
امید ہے کہ سونی ایکسپیریا ایکس اے الٹرا جولائی میں مارکیٹ میں آ جائے گا۔ یہ سیاہ، سفید اور لائم گولڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ ابھی اس ڈیوائس کی قیمت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں۔

ایکسپیریا ایکس اے الٹرا

Sony Xperia XA Ultra is official
تاریخ اشاعت: 2016-05-17

More Technology Articles