Sony Xperia XA2 Plus announced with Snapdragon 630

Sony Xperia XA2 Plus Announced With Snapdragon 630

سونی نے 6 انچ سکرین اور سنیپ ڈریگن 630 کے ساتھ سونی ایکسپیریا ایسکس اے 2 پلس متعارف کرا دیا

سونی نے جنوری میں سونی ایکسپیریا ایکس اے 2 اور  سونی ایکسپیریا ایکس اے 2 الٹرا متعارف کرائے تھے۔ اب جاپانی کمپنی نے مڈ رینج  سونی ایکسپیریا ایکس اے 2 پلس متعارف کرا دیا ہے۔ اس میں وہی 23 میگا پکسل کا کیمرہ اور سنیپ ڈریگن 630 چپ سیٹ ہے جو ایکس اے 2 میں تھا  لیکن نئی ڈیوائس کا بیزل کافی پتلا اور ڈسپلے بڑا ہو گیا ہے۔
ایکس اے 2 پلس ، ایکس اے 2 لائن کی پہلی ڈیوائس ہے  جس کا ڈسپلے 18:9 ہے۔

ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس 5  بھی ہے۔
سنیپ ڈریگن 630 چپ سیٹ میں اوکٹا کور 2.2 گیگا ہرٹز سی پی یو اور ایڈرینو 508 جی پی یو ہے۔اس فون میں 4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 32 جی بی / 64 جی بی سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو بڑھانے کے لیے اس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی ہے۔
اس  ڈیوائس کے 23 میگا پکسل کیمرے میں 1/2.3” Exmor RS ، f/2.0 اپرچر اور 84 ڈگری وائیڈ اینگل لینز ہیں۔

(جاری ہے)

یہ  ISO 12,800کوسپورٹ کرتا ہےا ور 4Kویڈیو بنا سکتا ہے۔اس میں 120 fps slow-mo ریکارڈنگ کا فیچر بھی ہے۔
فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ ہے ، جس میں 1/4” Exmor R سنسر، 120 ڈگری سپر وائیڈ اینگل لینز اور f/2.4 اپرچر ہے۔اس میں بہت سے فیچرز جیسے Bokeh Mode اور Soft Skin وغیرہ شامل ہیں۔
سونی ایکسپیریا ایکس اے 2 پلس کی پیمائش 157 x 75 x 9.6 ملی میٹر اور وزن 205 گرام ہے۔ اس میں سونی کے اس سال کے شروع میں متعارف کرائے گئے OmniPresence ڈیزائن کی سپورٹ ہے۔
اس فون میں کوئیک چارج کی سپورٹ کے ساتھ 3580 ایم اے ایچ کی گنجائش ہے۔ فون کو یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ فون سیاہ، چاندی، سنہرے اور سبز رنگوں میں فروخت کیا جائے گا۔

Sony Xperia XA2 Plus announced with Snapdragon 630
تاریخ اشاعت: 2018-07-11

More Technology Articles