Sony Xperia XZ3 unveiled

Sony Xperia XZ3 Unveiled

سونی نے بڑے خم دار او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 3 متعارف کرا دیا

سونی نے 6 انچ کے خم دار او ایل ای ڈی ، ایچ ڈی آر ڈسپلے کے ساتھ سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 3 متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون کے ڈسپلے کی ایسپکیٹ ریشو 18:9 اور ریزولوشن QHD+ ہے۔ ایکس زیڈ 3 کی پیمائش 158 x 73 x 9.9ملی میٹر اور وزن 193 گرام  ہے۔ ایکس زیڈ 3 آئی پی 65/68 سرٹیفائیڈ ہے۔ اس کے دونوں طرف گوریلا گلاس 5 ہے، جسے ایلومینیم فریم سے جوڑا گیا ہے۔ فون کا فریم پتلا ہونے کی وجہ سے ڈسپلے کا خم زیادہ واضح ہو گیا ہے۔


سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 3 میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہے۔ اس فون  کا رئیر کیمرہ  f/2.0, 25mm, 1/2.3", 1.22µm Motion Eye, PDAF اور laser AF خصوصیات کے ساتھ 19 میگا پکسل کا ہے۔ یہ کیمرہ 960fps, 1080p slow-motion اوررئیل ٹائم میں 4K HDR ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ ایکس زیڈ 3 کا فرنٹ کیمرہ f/1.9 اپرچر اور اٹو فوکس کے ساتھ 13 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)


اس فون میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہےجس میں USB Power Delivery فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔ فون میں این ایف سی، بلوٹوتھ 5.0، ڈؤئل بینڈ وائی فائی اے سی اوربیک پر فنگر پرنٹ ریڈر بھی ہے۔
اپکسپیریا ایکس زیڈ 3 کا ایک اور اہم فیچر Side Sense کا ہے۔ جیسا کے نام سے اندازہ ہوتا ہے، یہ گیسچر سسٹم ہے جو او ایل ای ڈی پینل پر ٹیپ اور سوائپ کو ڈیٹیکٹ کرتا ہے۔ یہ شارٹ کٹ کو فعال کرتا ہے، اس فون میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی کے ساتھ ایکسپیریا لانچر انسٹال ہے۔ یہ فون ستمبر کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Sony Xperia XZ3 unveiled
تاریخ اشاعت: 2018-08-30

More Technology Articles