Sugar S11 Blockchain Creation Edition smartphone mines and holds the Ethereum Fog crypto

Sugar S11 Blockchain Creation Edition Smartphone Mines And Holds The Ethereum Fog Crypto

کرپٹوکرنسی کے مائننگ کے لیے پیش ہے Sugar S11 Blockchain Creation Edition سمارٹ فون

آج کل کسی بھی پروڈکٹ میں بلاک چین کی شمولیت اسے کافی مقبول بنا دیتی ہے۔اسی کو مد نظر رکھ کر اب ایک نیا سمارٹ فون Sugar S11 Blockchain Creation Edition متعارف کرایا گیا ہے۔اس فون کا ڈیزائن زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 17 ایس جیسا ہے لیکن ہارڈ وئیر کافی مختلف ہے۔
اس میں Ethereum Fog نامی بلاک چین ہے۔ یہ شوگر فون اپنے سنیپ ڈریگن 652 چپ سیٹ کی بدولت ایتھریم فوگ پر مائنگ کرے گا۔

فون میں آن بورڈ ASIC کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
سرٹیفیکیشن ویب سائٹ TENNA کے مطابق اس میں 5.99 انچ ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 1080+ ہے۔

(جاری ہے)

فون میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں 3060 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، یہ بیٹری کرپٹو کرنسی مائن کرنے کے لیے کچھ زیادہ بہتر نہیں کہی جا سکتی ۔ فون کی بیک پر فنگرپرنٹ سکینر ہے۔ فون کے ڈؤئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ 16 میگا پکسل اور دوسرا 8 میگا پکسل کا ہے۔

Sugar Blockchain Creation Edition کی قیمت 4000 یوان یا 620 ڈالر ہے۔ ابتدائی طور پر اس کے 10 ہزار یونٹ بنائے گئے ہیں۔ صارفین ایک ویلٹ کے لیے 10 فون استعمال کر سکیں گے۔ ۔
اس سے پہلے روس میں کرپٹو کرنسی مائن کرنے والا ہیٹر ایجاد کیا گیا تھا، جس کی قیمت 5 ہزار ڈالر تھی۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-16

More Technology Articles