This Device Controls Your Dreams

This Device Controls Your Dreams

یہ ڈیوائس آپ کے خوابوں کو قابو کر سکتی ہے

ایم آئی ٹی میں سائنسدان ایک ایسی ڈیوائس بنا رہے ہی، جس کے استعمال سے نہ صرف لوگ سو سکیں گے بلکہ اپنے خوابوں کو بھی کنٹرول کر سکیں گے۔
یہ ڈیوائس Dormio ہے جو جو نیند کے مرحلوں ، اونگھنے اور خواب آوری(hypnagogia) کے لیے بنائی گئی ہے۔

خواب آوری
نیند کے اس مرحلے پر آپ جاگنے اور سونے کی کیفیت کے بیچ میں ہوتے ہیں۔ اس مرحلے میں آپ کو واہمے اور کچھ مختصر خواب نظر آتے ہیں۔

اس مرحلے پر آپ اپنے ساتھیوں سے ایسی گفتگو بھی کر سکتے ہیں، جو جاگنے پر آپ کو یاد نہیں ہوتی۔ اس مرحلے میں تخلیقی صلاحیتیں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ عظیم لوگ جیسے تھامس ایڈیسن اسی مرحلے میں نئی ایجادات سوچتے تھے۔ بہت سے لوگ سوچتے ہوئے اپنے ہاتھوں میں دھات کی گیند رکھ کر سوتے ، جیسے ہی وہ ہلکی نیند میں ہوتے ہیں گیند نیچے گر جاتی ہے اور وہ جاگ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)



ڈورمیو
ڈورمیو نامی ڈیوائس بھی اسی طریقے سے کام کرتی ہے۔ اس ڈیوائس کو دستانے کی طرح ہاتھوں میں پہنا جاتا ہے۔ اس میں لگے سنسر کسی بھی شخص کے خواب آوری کےمرحلے میں پہنچنے کو شناخت کر سکتے ہیں۔سنسر جسمانی سگنلز جیسے عضلاتی ٹون اور دل کی دھڑکن سے اس کا اندازہ کرتے ہیں۔ ڈورمیو اس بات کا بھی پتا چلا سکتا ہے کہ کب کوئی نیند کے اس مرحلے سے نکل کر گہری نیند سو گیا ہے۔
جب یہ مرحلہ آتا ہے تو ایک روبوٹ محتلف نام یا الفاظ پکار کر اس شخص کو خواب آوری کے مرحلے پر لاتا ہے۔ یہ نام یا الفاظ اصل میں سونے والے کے خواب میں آ رہے ہوتے ہیں۔یہ سونے والا جاگتا ہے تو وہ اپنے خواب کے واقعات کو روبوٹ کو بتاتا ہے کیونکہ ہو سکتا ہے یہ تفصیلات اسے زیادہ دیر یاد نہ رہیں۔
فی الحال یہ ڈیوائس مخصوص صارفین پر آزمائی جا رہی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کو یاد ہوتا ہے کہ انہیں خواب میں کونسے الفاظ، نام یا تصویریں نظر آئیں۔اس ڈیوائس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے ، جس کے بعد اسے تجارتی پیمانے پر فروخت کیا جائے گا۔
اس ڈیوائس کا مقصد خواب میں نظر آنے والے واہموں کو زیادہ تفصیل سے سمجھنا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-04

More Technology Articles