This musical pillow lies between headphones and speakers

This Musical Pillow Lies Between Headphones And Speakers

نئے تکیوں سے موسیقی کو سننے کے ساتھ ساتھ محسوس کریں

ابھی تک تو آپ تکیوں پر سر رکھ کر سوتے تھے  لیکن ایک دلچسپ اختراع کے بعد اب آپ تکیوں  پر سر رکھے موسیقی بھی سن سکتے ہیں  ۔ آپ نہ صرف موسیقی سن سکتے ہیں بلکہ اسے محسوس بھی کر سکتے ہیں۔
انڈیگوگوپر جاری   ایک فنڈ ریزنگ مہم میں اسے 300 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ان تکیوں کی فراہمی ستمبر سے شروع ہوگی۔
ہومو نامی یہ تکیے ہیڈ فون اور سپیکروں کے درمیان کی چیز ہے۔

(جاری ہے)

یہ تکیے ایسی تیز آواز پیدا کرتے ہیں، جو آپ تک ہی رہتی ہے اوربہت زیادہ نہیں پھیلتی۔ اس پر موسیقی سنتے ہوئے آپ کو وہ احساس ہوتا ہے جو ہیڈفون پر سنتے ہوئے نہیں ہوتا۔ ہومو پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسے چارج بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایک بار چارج کرنے پر اسے 8 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انڈیگوگو پر ہومو کا پیج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-09

More Technology Articles