This smart wallet tells you when you’ve been pickpocketed

This Smart Wallet Tells You When You’ve Been Pickpocketed

سمارٹ پرس جیب کٹنے پر صارف کو خبردار کردے گا

پرس یا بٹوے بہت سالوں سے ایک سے ہی ہیں ۔ ان سے صرف ایک ہی ، یعنی رقم، کریڈٹ کارڈ اور رقم ، رکھنے کا کام لیا جاتا ہے۔لیکن Woolet 2.0کے بنانے والوں نے اس پرس کو ذرا جدید انداز میں بنایا ہے۔ اگرچہ Woolet 2.0 سے بھی کرنسی نوٹ، کریڈٹ کارڈ یا سکے رکھنے کا کام لیا جاتا ہے لیکن اس کی خاص بات صارف کا اس کے بارے میں خبردار رہناہے۔ اس سمارٹ پرس کی خاص بات یہ ہے آپ اسے گھر پر بھول جائیں یا کوئی آپ کی جیب کاٹ لے یہ فوراً اپ کو خبردار کرتا ہے۔

یہ سمارٹ پرس سمارٹ فون کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے۔ صارف جیسے ہی بغیر پرس کے گھر سے باہر نکلتا ہے اس فون پر پرس نہ ہونے کا نوٹی فیکیشن ملتا ہے۔
Woolet 2.0 کے دو ماڈلز متعارف کرائے گئےہیں۔ دونوں میں ایک جیسے سٹینڈرڈ فیچرز ، جیسے بلوٹوتھ ایل ای ریڈیو، 6 ماہ کی بیٹری، Qi وارئرلیس چارجنگ اور بلٹ ان سپیکر وغیرہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس سمارٹ پرس کے اندر سلے ہوئے سپیکر 90 ڈیسی بل کی آواز پیدا کر سکتےہیں۔

یعنی اس سمارٹ پرس کو کہیں رکھ کر بولنے کی صورت میں ان سپیکر کی مدد سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔
یورپ میں ان دونوں ماڈلز کو ہاتھ سے بنا کر فروخت کیا جائے گا۔ اس میں 24 قیراط سونے کا بٹن بھی لگایا گیا ہے۔ Woolet کی طرف سے لانچ کیے گئے Qi چارجر کو پرس سے الگ 89 ڈالر میں خریدنا پڑتا ہے۔ Woolet 2.0 کا سائز عام پرس جتنا ہی ہے۔ اس میں 4 کریڈٹ کارڈ آرام سے سما سکتےہیں۔ Woolet Travel XL 2.0 تھوڑا بڑا پرس ہے ۔ اس میں 6 کریڈٹ کارڈ سلاٹ اور پاسپورٹ رکھنے کی جگہ بھی ہے۔ ایکس ایل ماڈل کے ساتھ کمپنی ایک منی پین بھی دے گی۔
Woolet 2.0 سیاہ اور بھورے رنگوں میں دستیاب ہے۔ اسے کمپنی کی ویب سائٹ سے 129 ڈالر اور 149 ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-18

More Technology Articles