Toshiba Unveils Its Newest Business Laptop

Toshiba Unveils Its Newest Business Laptop

توشیبا نے اپنا نیا بزنس لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا

توشیبا نے کاروباری ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نیا لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔ Tecra X40 کا ڈسپلے 14 انچ 1080p (1920 x 1080) اور وزن صرف 2.76 پاؤنڈ ہے۔ لیپ ٹاپ میں 7ویں نسل کا پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کے بنیادی ماڈل میں Core i5-7300U پروسیسر ہے۔
لیپ ٹاپ میں8 GB DDR4 میموری اور 256 جی بی PCIe SSD ہے۔ سیکورٹی کے حوالے سے لیپ ٹاپ میں بائیومیٹرک ویری فیکشین، ونڈوز ہیلو، TPM 2.0 سیکورٹی چپ اور Intel vPro بھی ہے۔

(جاری ہے)


کنکٹیویٹی کے لیے لیپ ٹاپ میں 802.11ac Wi-Fi، 2 یو ایس بی-سی پورٹس، یو ایس بی 3.0، ایچ ڈی ایم آئی، ہیڈ فون جیک اور میموری کارڈ سلاٹ بھی ہے۔
لیپ ٹاپ کے ساتھ آپشنل ڈاک بھی ہے، جس میں Thunderbolt 3 کی حامل USB Type-C پورٹس، 3 ڈسپلے، اسسریز، ایتھر نیٹ، وی جی اے، ڈسپلے پورٹ، ایچ ڈی ایم آئی اور یو ایس بی-اے پورٹس بھی شامل ہیں۔
Tecra X40 میں 40 Wh کی بیڑی ہے اور اس میں پہلے سے ونڈوز 10 پرو انسٹال ہے۔
Tecra X40 کی قیمت 1329.99 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ آپشنل ڈوک کو 299.99ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-19

More Technology Articles