TP-Link launches Neffos N1 with dual cameras

TP-Link Launches Neffos N1 With Dual Cameras

ٹی پی لنک نے بھی ڈوئل کیمرہ کے ساتھ Neffos N1فون لانچ کر دیا

ٹی پی لنک(TP-Link) کی وجہ شہرت نیٹ ورکنگ سلوشنز کی فراہمی ہے لیکن اب اس چینی کمپنی نے اپنے پورٹ فولیو میں ایک سمارٹ فون کا اضافہ بھی کر لیا ہے۔ کمپنی نے ملایشیا میں ہونےو الی ایک تقریب میں Neffos N1کا اعلان کیا ہے۔اس ڈوئل کیمرہ فون میں میڈیا ٹیک چپ سیٹ ہے اور اس فون کی قیمت 230 یورو یا 280 ڈالر ہے۔
Neffos N1کا ڈسپلے 5.5 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی اور ریزولوشن فل ایچ ڈی ہے۔

ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر کورنگ گوریلا گلاس 3 بھی ہے۔فون کے بیک پر ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کے دو کیمرے ہیں۔فنگر پرنٹ سکینر بھی فون کی بیک پر ہی ہے۔
فون میں ہیلیو پی 25 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔ فون کے اوکٹا کور سی پی یو کی سپیڈ 2.5 گیگا ہرٹز ہے جبکہ اس میں Mali-T880 جی پی یو ہے۔

(جاری ہے)

16 این ایم پر بنائی گئی چپ 4 جی کنکشن کے لیے ایل ٹی ای کو سپورٹ کرتی ہے جبکہ وائی فائی کے لیے اس میں ٹی پی لنک کا اپنا بنایا ہوا ڈوئل بینڈ سمارت اینٹینا ہے۔


اس فون میں جو یوزر انٹرفیس ہے اسے NFUI 7.0 کا نام دیا گیا ہے جو اینڈروئیڈ نوگٹ بیسڈ ہے۔ تاہم دیکھنے میں یہ ہواوے کے Emotion UI کی طرح ہے۔ اس فون میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3260 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
Neffos N1 ملایشین ریٹیلر Lazada پر 1099 ملایشین روپیہ یا 280 ڈالر میں دستیاب ہے۔ اسے دو سال کی وارنٹی کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-19

More Technology Articles