vivo introduces V7 with 24 MP selfie camera

Vivo Introduces V7 With 24 MP Selfie Camera

ویوو نے 24 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کے ساتھ وی 7 متعارف کرا دیا

ویوو 7 پلس کے بعد ویوو نے اس کا نان پلس ورژن بھی جاری کر دیا ہے۔ ویوو7 کی خاص بات اس کا 24 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ، فل ویو ڈسپلے اور ٹرپل کارڈ سلاٹ ہے۔ٹرپل کارڈ سلاٹ میں سے دو نینو سمز کےلیے اور ایک مائیکرو ایس ڈی کے لیے ہے۔
5.7 انچ کی اس ڈیوائس کے 18:9ریشو ڈسپلے IPS LCD ہے جس کی ریزولوشن HD+ (1440 x 720 پکسل) ہے۔
ویوو وی 7 میں 8کور کورٹیکس اے 53 سی پی یو ہے، جس کی کلاک سپیڈ 1.8 گیگا ہرٹز ہے۔

(جاری ہے)

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس میں وی 7 پلس کی طرح کوالکوم سنیپ ڈریگن 450 ہے یا کوئی دوسرا چپ سیٹ ہے۔اس فون کا رئیر کیمرہ f/2.0 اپرچر اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل ہے۔فون میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔
ویوو وی 7 میں اینڈروئیڈ نوگٹ 7.1 کی بنیاد پر بنایا گیا Funtouch 3.2 انسٹال ہے۔فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
ویوو وی 7 کو انڈونیشیا میں تو متعارف کرا دیا گیا ہے، جلد ہی اسے ساری دنیا میں متعارف کرایا جائے گا۔ یہ فون میٹ بلیک یا گولڈ رنگوں میں فروخت کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 300 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-16

More Technology Articles