Vivo launch V5s Matte Black in Pakistan
ویوو نے پاکستان میں خصوصی طور پر سیاہ رنگ میں V5s سمارٹ فون متعارف کروا دیا
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو جس نے حال ہی میں پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کی فروخت کا آغاز کیا ہے، اب مارکیٹ میں خاص طور پر سیاہ رنگ کا V5s سمارٹ فون متعارف کروا چکی ہے۔
ویوو کو پاکستان میں آئے ابھی چند ہی ہفتے گذرے ہیں، تاہم کمپنی نے تیزی سے سمارٹ فونز کے مداحوں کو اپنی جانب راغب کرنا شروع کر دیا ہے جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو اس وقت چین میں تیسرے نمبرپر ہے جبکہ عالمی درجہ بندی میں اس کا نمبر پانچواں ہے۔ ویوونے نئے فون کی رونمائی پر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ جلد پاکستان میں صف اول کی کمپنی بننے کی خواہاں ہے۔
ویوو V5s Matte Black ان لوگوں کے لیے موزوں ہے جو اعلی معیار کا سمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں اور انکی توجہ خوبصورتی اور نفاست پر ہے، سمارٹ فونز میں سیاہ رنگ ویسے بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
V5s اس سال کے آغاز پر متعارف کروایا گیا اور یہ ویوو کے ان چند فونز میں شامل ہے جو پوری دنیا میں صارفین کے اولین پسند بن چکا ہے۔ V5s کا ڈیزائن خوبصورتی کا حامل ہے اور اسکے اندر استعمال کیا جانے والا ہارڈوئیر بھی خوب تر ہے۔
V5s میں 5.5 انچ کی آئی پی ایس سکرین نصب ہے جس کے اوپر 2.5D گوریلا گلاس کی حفاظتی تہہ بھی موجود ہے اور اسکے ساتھ اس فون میں تھری ڈی ٹچ ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیاہے۔
فون میں ایک بہترین اور تیز رفتار اکٹا کور پراسیسر نصب ہے، جسکی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے 4 گیگا بائیٹ ریم اور 64 گیگا بائیٹ میموری بھی فراہم کی گئی ہے۔ فون میں موجود ٹرپل کارڈ سلوٹ کے ذریعے آپ ایک وقت میں دو سم کارڈز اور میموری کارڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
V5s کی سب سے خاص بات اسکا 20 میگا پکسل سافٹ لائٹ کیمرہ ہےجس میں سونی کا بہترین IMX376 سنسر استعمال کیا گیا ہے۔ کیمرہ کے ساتھ موجود سافٹ لائٹ رات کے وقت بھی آپکی سیلفی کو بہترین روشنی فراہم کرتی ہے۔
اسکے علاوہ یہ کیمرہ، ڈی ایس ایل آر کی طرح Bokeh Mode ، فیس بیوٹی اور ایچ ڈی ای آر جیسے فیچرز سے بھی مزین ہے۔
فون میں پشت کی جانب موجود 13 میگا پکسل کیمرہ بھی بہترین کارکردگی کا حامل ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ اور PDAF ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ کیمرہ 52 میگا پکسل تک Ultra HD تصاویر لینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔
V5s کی ہوم کی میں فنگر پرنٹ سکینر کی سہولت بھی موجود ہے اور یہ باقی تمام فونز کے مقابلے میں کافی تیزی سے کام کرتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس میں موجود ہائی فائی چپ سیٹ بہترین میوزک کوالٹی کو یقینی بناتی ہے۔
ویوو کا یہ فون، فور جی ایل ٹی ای، وائی فائی، بلیوٹوتھ 4.0، یو ایس بی اور ایف ایم ریڈیو سے بھی مزین ہے۔ اس کے اندر 3000 ملی ایمپیئر آور بیٹری نصب ہے جو زیادہ استعمال پر بھی باآسانی ایک دن چل جاتی ہے۔
V5s میں اینڈرائیڈ پر مبنی فن ٹچ 3.0 آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا جارہاہے جو کہ نہ صرف فون پر برق رفتاری سے کام کرتا ہےبلکہ اینڈرائیڈ میں بہت سے نئے فیچرز کا اضافہ بھی کرتا ہے۔
ویوو V5s Matte Black اب پورے پاکستان میں 29,999 کی مناسب قیمت میں دستیا ب ہے۔ ویوو اپنے تمام سمارٹ فونز کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کررہی ہے اور اسکے ساتھ پہلی بار پاکستان میں 15 دن تک مفت ریپلیس منٹ وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ تمام سمارٹ فون ایسیسریز کے ساتھ 6 ماہ کی وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry