Vivo Unveils the all new V9 in Pakistan

Vivo Unveils The All New V9 In Pakistan

ویوو نے مصنوعی ذہانت سے لیس فل ویوTM ڈسپلے کا حامل اپنا نیا اسمارٹ فون V9 پاکستان میں پیش کردیا

ویوو نے آج پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں اپنے نئے V9 اسمارٹ فون کے اجراء کا جشن منایا۔ یہ اسمارٹ فون جو فل ویو TM ڈسپلے اور 90 فیصد اسکرین-ٹو-باڈی تناسب (ratio) رکھتا ہے ، مصنوعی ذہانت کی مدد سے بہترین تصاویر کھینچ سکتا ہے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 1,000 سے زائد افراد، بشمول ویوو کے قابل قدر شراکت دار، قابل احترام ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا میں اثر و رسوخ رکھنے والے اور فیشن کی صنعت سے وابستہ کلیدی شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔


اس تقریب میں مرکز نگاہ V9 اسمارٹ فون ایک نفیس اور اسٹائلش اسمارٹ فون کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہمیشہ "بہترین تصویر" لیتا ہے اور مصنوعی ذہانت کی طاقت سے " بہترین منظر" فراہم کرتا ہے۔

AI فوٹوگرافی کے ذریعے بہترین تصاویر کی تخلیق

ویوو کا V9 اسمارٹ فون جدید مشین لرننگ تکنیک کا استعمال کرتا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے موبائل صارف کو ایک ایسا منفرد تجربہ فراہم کیا جاسکے جس میں AI فیس بیوٹی، AI اسمارٹ انجن اور AI سیلفی لائٹنگ جیسی مختلف خصوصیات کوبہتر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


AI فیس بیوٹی ٹیکنالوجی چہروں کی تقریباً 10 لاکھ تصاویر کا جامع ڈیٹابیس استعمال کرتی ہے، جو اسے عمر، صنف، جلد کی ساخت اور رنگت کے ساتھ ساتھ روشنی کے ماحول کا اندازہ لگانے میں مدد دیتا ہے۔
اس طرح یہ ٹیکنالوجی مقامی صارفین کی ترجیحات کے مطابق تصاویر میں بہتری لا سکتی ہے ۔ دیگر AI فوٹوگرافی خصوصیات میں نئی AI سیلفی لائٹنگ شامل ہے، جو 2D فوٹو کو 3D ماڈل میں تبدیل کرنے اور پھر روشنی کو مستند اور جمالیاتی انداز میں پروسیس کرنے کے لیے ایک نئے الگورتھم کا استعمال کرتی ہے اور صارفین کو اپنے شاہکار خود تخلیق کرنے میں مدد دیتی ہے۔


مصنوعی ذہانت سے بہتر بنایا گیا موبائل تجربہ
فوٹوگرافی کے علاوہ V9 کی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اسمارٹ فون کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کی گئی ہے۔ AI اسمارٹ انجن صارف کی عادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سسٹم ریسورسز کی ترجیحات خود کار طور پرترتیب دیتا ہےتاکہ بہترین کارکردگی کو یقینی بنایاجاسکے۔
ویوو نے چہرہ دیکھ کر فون کو ان لاک کرنے کی گزشتہ ٹیکنالوجی کو AI فیس ایکسس کے ذریعے مزید بہتر بنا یا ہے ۔
یہ ٹیکنالوجی قدرتی جلد کے عکس اور چہرے کی معمولی حرکات کو سمجھتی ہے تاکہ شخص کے اصل چہرے کے بجائے اس کی تصویر یا وڈیو کے ذریعے فون کو ان لاک کرنے کے امکان کو مزید کم کیا جا سکے۔
مزید برآں V9 کی مصنوعی ذہانت سے لیس اٹینشن سینسنگ یہ بھی جانتی ہے کہ آپ فون کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ایسی صورت میں یہ پیغامات موصول ہونے، کالز آنے اور الارم بجنے کی صورت میں آواز کو خودکار طور پر کم کردیتی ہے تاکہ اونچی آواز سے آپ پریشان نہ ہوں۔


"V9 کسی بھی ماحول میں خود کار طور پر بہترین تصویر لینے کے لیے صارفین کی موبائل کیمرا ضروریات کے بارے میں ہماری سمجھ کا عکاس ہے۔ ہم پاکستان میں نوجوان صارفین کو V9 کی مصنوعی ذہانت کی طاقت سے متعارف کروانے کے لیے پرجوش ہیں" جناب ایرک کونگ، سی ای او ویوو پاکستان نے کہا۔ " مصنوعی ذہانت کے کلیدی کردار کے ساتھ بہترین تصویر کھینچے کے عمل کو آسان ترین بنا کر ہم پراعتماد ہیں کہ ہم دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ صارفین کو اظہار کی طاقت عطا کرسکتے ہیں۔
جبکہ فل ویوTM ڈسپلے صارفین کو اپنے فوٹو گرافک لمحات کے 'بہترین منظر' کا تجربہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو V9 پاکستان بھر میں 7 اپریل سے دستیاب ہوگا۔ صارفین اس نئے اسمارٹ فون جو دو خوبصورت رنگوں "پرل بلیک" اور "گولڈ " میں دستیاب ہوگا، پہلے سے بک کروانے کے لیے اپنے علاقے میں قریبی ویوو دکان پر جا سکتے ہیں ۔ اس اسمارٹ فون کی قیمت 37,999 روپےہے۔

Vivo Unveils the all new V9 in Pakistan
تاریخ اشاعت: 2018-04-07

More Technology Articles