vivo V11 unveiled with in display fingerprint scanner

Vivo V11 Unveiled With In Display Fingerprint Scanner

ویوو نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ ویوو وی 11 لانچ کر دیا

ویوو کے سماٹ فون ویوو وی 11 کے بارے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بہت سی افواہیں سامنے آ رہی تھیں۔ اب اس فون کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس مڈ رینج فون کی 6.41 انچ ایمولیڈ سکرین پر انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور واٹر ڈراپ نوچ ہے۔
ویوو وی 11 میں 2.2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو اور ایڈرینو 512 جی بی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

انٹرنل سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔فون میں موجود ٹرپل سلاٹ کی بدولت مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگانے سے آپ کو ایک سم کی قربانی نہیں دینا پڑے گی۔
ویوو وی 11 کے 6.41 انچ ایمولیڈ ڈسپلے کی ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔ یہ پہلا مڈ رینج فون ہے، جس میں انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فون میں Face Access نامی فیس انلاک کا فیچر بھی ہے۔

انڈرڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور فیس ایکسس دونوں ہی ایک وقت میں کام کرتے ہیں اور جو بھی پہلے صارف کی شناخت کرے، فون کو انلاک کر دیتا ہے۔ فون کا مین کیمرہ 12MP f/1.8 + 5MP f/2.4 کا ہے۔ یہ کیمرہ سیٹ اپ پلے ویوو ایکس 21 اور ویوو NEX S میں استعمال ہو چکا ہے۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0 لینز کے ساتھ 25 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری 18W کوئیک چارج سپورٹ کے ساتھ 3400 ایم اے ایچ کی ہے لیکن اسے یو ایس بی – سی کی بجائے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کرنا پڑتا ہے۔

ویوو وی 11 میں اینڈروئیڈ اوریو 8.1 بیسڈ Funtouch 4.5 انسٹال ہے۔ یوزر انٹرفیس کے نئے ورژن میں سی پی یو اور میموری کے متوازن استعمال کے لیے Jovi AI Engine بھی ہے۔ جو فون کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ یہ فون 6 ستمبر سے کئی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

vivo V11 unveiled with in display fingerprint scanner
تاریخ اشاعت: 2018-09-05

More Technology Articles