vivo X21 announced, under-display fingerprint version in tow

Vivo X21 Announced, Under-display Fingerprint Version In Tow

ویوو نے ویوو ایکس 21 کے انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ ورژن کا اعلان کر دیا

اوپو نے آر15 اور آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن لانچ کرنے کے چند گھنٹوں بعد ویوو ایکس 21 کے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ورژن کا اعلان کیا ہے۔ اس فون میں 6.28ا نچ ایمولیڈ سکرین ہے ، جس کی ریزولوشن 1080x2280 ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 660 چپ اور بیک پر ڈوئل کیمرہ ہے۔فون کے فرنٹ پرf/2.0 لینز اور IR فل لائٹ کے ساتھ 12 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے جو 3D میپنگ کے ساتھ فاسٹ Face Wake 2.0 کی خصوصیات کا حامل ہے۔


فون کے بیک پرڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جن میں سے مین کیمرہ f/1.8 لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل اور سیکنڈری کیمرہ f/2.4 لینز کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔
فون میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کورKryo پروسیسر ہے۔ اس میں ایک خصوصی AI کور، ایڈرینو 512 جی پی یو، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)


انڈرڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر کے ساتھ جو ماڈل متعارف کرایا گیا ہے، وہ 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ ہے۔

اس فون کا تصور ویوو نے موبائل ورلڈ کانگرس میں پیش کیا تھا۔فون کے ریگولر ورژن میں فنگر پرنٹ سنسر بیک پر ہے۔
ایکس 21 میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو کے ساتھ Funtouch OS 4.0 لانچر انسٹال ہے۔اس فون کے 64 جی بی ورژن کی قیمت 2898 یوان یا 458 ڈالر اور 128 جی بی ورژن کی قیمت 3198 ڈالر یا 505 ڈالر ہے۔ فون کے پری آرڈر 24 مارچ سے شروع ہونگے۔
ایکس 21 انڈر ڈسپلے صرف 128 جی بی سٹوریج آپشن میں ہے ، اس کی قیمت 3598 یوان یا 568 ڈالر ہے۔ اس کی فراہمی کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-20

More Technology Articles