vivo Y71 quietly debuts with entry-level specs

Vivo Y71 Quietly Debuts With Entry-level Specs

ویوو نے خاموشی سے انٹری لیول سمارٹ فون ویوو وائی 71 متعارف کرا دیا

ویوو نےخاموشی سے بھارت میں ویوو وائی 71 سمارٹ فون لانچ کرد یا ہے۔ یہ ایک انٹری لیول سمارٹ فو ن ہے، جس کی معلومات ریٹیلرز کو بھیجی جا رہی ہے۔ اس فون میں 5.99 انچ 720x1440پکسل ایل سی ڈی ہے، جس کی ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔


فون کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرہ Face Unlock سکینر کا کام بھی کرتا ہے۔ فون میں بظاہر فنگر پرنٹ سنسر نہیں ہے۔ اس فون میں 3360 ایم اے ایچ کی بیٹری ، اینڈروئیڈ اوریو اور ایل ٹی ای سپورٹ ہے۔
بھارت میں اس فون کی قیمت 10990 بھارتی روپے یا 135 یورو ہے۔ یہ فون ملک کے بڑے ریٹیل سٹور پر دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-11

More Technology Articles