Xiaomi's gaming phone is here: Meet the Black Shark

Xiaomi's Gaming Phone Is Here: Meet The Black Shark

شومی نے نیا گیمنگ فون بلیک شارک متعارف کرادیا

شومی نے بلیک شارک کے نام سے ایک نیا گیمنگ سمارٹ فون لانچ کیا ہے ۔کسٹومائز ہارڈ وئیر کے ساتھ یہ بالکل ایک نئی ڈیوائس ہے۔اس فون میں بہترین گیمنگ پرفارمنس کے لیے نئی قسم کا کولنگ سسٹم، نیا آئی ایس پی، تازہ ترین سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ اور 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔
5.99 انچ 18:9 آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے کے حامل اس فون کی ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔

سنیپ ڈریگن 845 چپ میں عام Kryo 385 کورز اور ایڈرینو 630 جی پی یو ہے۔ بہترین پرفارمنس کے لیے فون میں ملٹی سٹیج انٹیگریٹڈ لیکوئیڈ کولنگ سسٹم ہے جو سی پی یو کے درجہ حرارت کو 8 ڈگری سینٹی گریڈ نیچے رکھتا ہے۔
فون میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ نہیں لیکن دو طرح کے سٹوریج آپشنز، 6 جی بی ریم / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج، میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

فون میں MEMC کی نئی امیج پراسیسنگ چپ ہے، جو رنگوں کو بہتر انداز میں پیش کرتی ہے۔
اس فون میں ایک سپیکر ہے۔ اس فون کا مائیک گیمنگ اورینٹڈ ہے، جسے عام فون کالز اور گیمنز کھیلتے ہوئے ریڈیو چیٹ کےلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مضبوط پکڑ کےلیے فون کی باڈی کو ایکس شیپ میں بنایا گیا ہے اور اس کے فریمنز میں ہی اینٹینا کو شامل کیا گیا ہے۔ صارفین اس فون کے ساتھ بلیک شارک گیمنگ پیڈ منسلک کر سکتے ہیں۔
یہ گیمنگ پیڈ نائنٹینڈو کے سوئچ کی طرح ہے۔ فون کے پہلے 50 ہزار خریدار اس گیمنگ پیڈ کو مفت حاصل کر سکیں گے۔ گیمنگ پیڈ میں 340 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور اسے بلوٹوتھ کے ذریعے بھی کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس فون کے بائیں جانب”شارک“ بٹن بھی ہے، جسے دبانے سے فون کے سارے ریسوریسز چلتی ہوئی گیمز کے لیے ہی مخصوص ہو جاتے ہیں۔
فون میں اینڈروئیڈ اوریو کے ساتھ JOI UI انسٹال ہے۔
فون کی بیک پر6P لینز اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیشن کے ساتھ 12 MP f/1.75 + 20 MP f/1.75 ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ان میں سے پہلے کیمرے کا پکسل سائز1.25 µm اور دوسرے کا 1 µm پکسلز ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ f/2.2لینز کے ساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔
20 اپریل تک یہ فون JD.com پر پری آرڈر کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد اسے پولر نائٹ بلیک یا سکائی گرے رنگوں میں خریدا جا سکے گا۔ اس فون کے 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3499 یوان یا 557 ڈالر یا 452 یورو اور 6 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 477 ڈالر یا 387 یورو ہے۔ یہ قیمت اس فون کو سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کا حامل سستا ترین فون بھی بناتی ہے۔ فون کے گیمنگ پیڈ کو 179 یوان یا 28 ڈالر یا 23 یورو میں الگ سے فروخت کیا جائے گا۔

Xiaomi's gaming phone is here: Meet the Black Shark
تاریخ اشاعت: 2018-04-13

More Technology Articles