Xiaomi introduced dual camera Mi 6

Xiaomi Introduced Dual Camera Mi 6

شومی نے ڈوئل کیمرہ Mi 6 متعارف کرا دیا

شومی نے می 5 کا جانشین می 6 متعارف کرا دیا ہے، جو پچھلی ڈیوائس سے بہت زیادہ پاور فل ہے۔ 5.5 انچ کی اس ڈیوائس کی سکرین تھوڑی خم دار ہے۔ فون کا فرنٹ اور بیک گلاس بھی خم دار ہے۔ فرنٹ پر نیچے بیزل کے ساتھ ہی گلاس کے نیچے فنگر پرنٹ سنسر شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ فون میں ہیڈ فون جیک شامل نہیں کیا گیا۔
فون کے اندر شومی نے سنیپ ڈریگن 835 اوکٹا کور سی پی یو ہے جسے 10 این ایم پر بنایا گیا ہے۔

شومی کا کہنا ہے کہ اس سائز میں یہ دنیا کا پہلاتجارتی چپ پروسیسر ہے۔ اس کے ساتھ ایڈرینو 540 جی پی یو اور 6 جی بی ریم ہے۔ اس پوائنٹ پر اگر کسی دوسرے سیٹ میں 835 چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے تو وہ گلیکسی ایس 8 ہے۔
فون میں بہتر کنکٹیویٹی کے لیے ڈوئل وائی فائی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فون میں 3350 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو فون کو سارا دن چلانے کے لیے کافی ہے۔


فون کے رئیر پر 12میگا پکسل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ڈسپلے کی برائٹ نیس بھی 600nit اور این ٹی ایس سی کلر گمٹ 94.4 فیصد بہتر ہوئی ہے۔
اس فون کو ارغوانی(پرپل)، سیاہ اور سفید رنگوں کے ساتھ سلور ایڈیشن میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ سلور ایڈیشن کو الٹرا ریفلکٹیو مرر فنشنگ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ ایک سرامک ایڈیشن میں کیمرہ رم کے ساتھ 18 کیرٹ گولڈ لگایا گیا ہے۔
می 6 کے 64 جی بی ورژن کی قیمت 360 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ 128 جی بی ماڈل کی قیمت 420 ڈالر ہے۔ سرامک ایڈیشن 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ ہے، اس کی قیمت 435 ڈالر ہے۔می 6 کو پہلے چین میں لانچ کیا جائے گا۔

Xiaomi introduced dual camera Mi 6
تاریخ اشاعت: 2017-04-19

More Technology Articles