Xiaomi launches Redmi Note 5 and Redmi Note 5 Pro

Xiaomi Launches Redmi Note 5 And Redmi Note 5 Pro

شومی نے ریڈمی نوٹ 5 اور ریڈمی نوٹ 5 پرو لانچ کر دئیے

شومی نے باضابطہ طور پر نیا ریڈمی نوٹ 5 اور ریڈمی نوٹ 5 پرو متعارف کرا دیا ہے۔ان کی تقریب رونمائی بھارت میں ہوئی۔ریڈمی نوٹ 5 کی قیمت 9999 بھارتی روپے یا 155 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ ریڈمی نوٹ 5 پرو کی قیمت 13999 بھارتی روپے یا 218 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
ریڈمی نوٹ 5 پرو ایک نئی ڈیوائس ہے جسے ساری دنیا میں فروخت کیا جائے گا لیکن اسے بھارت میں لانچ کیا گیا ہے۔

اس کا ڈسپلے بھی ریڈمی نوٹ 5 کی طرح 5.99 انچ کا ہے لیکن اس میں سنیپ ڈریگن کا 636 پروسیسر اور اس کے ساتھ 4+4 Kryo 260 سی پی یو ہے، جس کی کلاک سپید 1.8 گیگا ہرٹز ہے۔ اس میں ایڈرینو 509 جی بی پی یو ہے۔
یہ ڈیوائس 4 جی بی اور 6 جی بی ریم آپشن کے ساتھ لانچ کی گئی ہے۔فون کی بیک پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا دوئل کیمرہ سیٹ ہے جبکہ فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 20 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

اس فون میں Face Unlock کا فیچر بھی ہے۔ شومی کی ڈیوائسز میں یہ پہلا فون ہے، جس میں Face Unlock کا فیچر ہے۔اس فون میں ریڈمی نوٹ 5 کی طرح 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن اس میں فاسٹ چارجنگ یا یو ایس بی -سی کی سپورٹ نہیں ہے۔اس میں اینڈروئیڈ نوگٹ کی بنیاد پر بنایا گیا MIUI 9 انسٹا ل ہے۔ریڈمی نوٹ 5 پرو چار رنگوں ، سیاہ ، سنہرے، گلابی سنہرا اور نیلے رنگ میں پیش کیا جائے گا۔

ریڈمی نوٹ 5 اصل میں بھارت میں ریڈمی 5 پلس کا ری برانڈ ہے۔5.99 انچ کے اس فون کی ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔ فون کے ڈسپلے کی ریزولوشن 2160x1080 پکسل ہے۔ فون کے ڈسپلے کو 2.5 ڈی گلاس سے کور کیا گیا ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ ، 3 جی بی یا 4 جی بھی ریم اور 32 جی بی یا 64 جی بی سٹوریج ہے۔فون کی بیک پر 12 میگا پکسل اور فرنٹ پر ایل ای ڈی کے ساتھ 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔
س
اس فون میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کی بنیاد پر بنایا گیا MIUI 9 آپریٹنگ سسٹم ہے۔فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن اس میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ نہیں۔یہ فون بھی چار رنگوں ، سیاہ ، سنہرا، گلابی سنہرا اور بیلے رنگ میں دستیاب ہوگا۔
ریڈمی نوٹ 5 پرو کے 4 جی جی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 13999 بھارتی روپے ہے جبکہ 6 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 16999 ہے۔ نوٹ 5 کے 3 جی بی / 32 جی بی ورژن کی قیمت 9999 بھارتی روپے اور 4 جی بی 64 جی بی ورژن کی قیمت 11999 بھارتی روپے ہے۔
آن ڈیوائسز کی فروخت کا آغاز 22 فروری کو فلپ کارٹ اور Mi.com پر گا، جس کے بعد انہیں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-14

More Technology Articles