Xiaomi Mi Mix 2 official with Snapdragon 835

Xiaomi Mi Mix 2 Official With Snapdragon 835

شومی نے سنیپ ڈریگن 835 اور 6 انچ ڈسپلے کے ساتھ Xiaomi Mi Mix 2متعارف کرا دیا

شومی نے Xiaomi Mi Mix 2 متعارف کرا دیا ہے۔ شومی نے اس کے پہلے ماڈل یعنی Mi Mix کو 6.4 انچ17:9ڈسپلے کے ساتھ لانچ کیا تھا جبکہMi Mix 2 کا ڈسپلے 5.99 انچ 18:9 فل ایچ ڈی (2160x1080p) ہے۔ اس سے فون کی سکرین کا سائز تو کچھ چھوٹا ہو گیا ہے لیکن سکرین ٹو باڈی ریشو زیادہ ہے۔شومی نے نیچے سے فون کی بیزل 12 فیصد کم کی ہے اور اب سامنے کا گلاس ہر طرف سے خمدار ہے۔
شومی Mi Mix 2 میں ٹاپ لائن سنیپ ڈریگن 835 سیٹ ہے۔

ڈیوائس میں6 جی بی یا 8 جی بی ریم ، 64 جی بی یا 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔8 جی بی ریم ماڈل کو سپیشل ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے، اس ماڈل کی انٹرنل سٹوریج 128 ہے اور اسے سرامک باڈی میں متعارف کرایا گیا ہے۔
اس ڈیوائس کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کی بجائے صرف ایک ہی 12 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ وہی کیمرہ ہے جو Mi 6 کی بیک پر تھا اور اس میں 4-axis OIS فیچر بھی ہے۔

ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اس ڈیوائس میں کوئیک چارج 3.0 کے ساتھ 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ شومی Mi Mix 2 میں اینڈروئیڈ 7 نوگٹ بیسڈ MIUI 9 انسٹال ہے۔
شومی نے سٹینڈرڈ Mi Mix 2کو سیاہ رنگ میں متعارف کرایا ہے جبکہ 8 جی بی ریم سرامک سپیشل ایڈیشن سیاہ یا سفید رنگ میں دستیاب ہوگا۔ 6 جی بی / 64 جی بی Mi Mix 2 کی قیمت 3299 یوان یا 420 یورو، 6 جی بی / 128 جی بی کی قیمت 3599 یوان یا 460 یورو اور 6 جی بی / 256 جی بی کی قیمت 3999 یوان یا 510 یورو ہے۔ 8 جی بی / 128جی بی سرامکس یونی باڈی سپیشل ایڈیشن کی قیمت 700یوروہے۔

Xiaomi Mi Mix 2 official with Snapdragon 835
تاریخ اشاعت: 2017-09-12

More Technology Articles