Xiaomi Redmi 6 and Redmi 6A announced
شومی نے ہیلیو پی 22 کے ساتھ ریڈمی 6 اور ہیلیو اے 22 کے ساتھ ریڈمی 6 اے متعارف کرا دئیے
شومی نے می 8 (Mi 8) کے تین ماڈل متعارف کرانے کے بعد اپنے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کیا ہے۔ شومی نے دو نئے سمارٹ فونز ریڈ می 6 (Redmi 6) اور ریڈمی 6 اے (Redmi 6 A) متعارف کرائے ہیں۔ دونوں ہی انٹری لیول فون ہیں۔
شومی ریڈمی 6 میں18:9ایسپکٹ ریشو کا 5.45 انچ ایچ ڈی پلس (720 x 1140) آئی پی ایس ڈسپلے ہے۔اس میں 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ 12 این ایم میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 چپ سیٹ اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
ریڈمی 6 کو 2 میموری کنفگریشن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج یا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اس فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں ایک کیمرہ 12 میگا پکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرہ بھی 5 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون کا سب سے اہم فیچر مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر بنایا گیا face unlock فیچر ہے۔ اب آپ جیسے ہی اس فون کو اٹھائیں گے، اس کی سکرین روشن ہو کر چہرہ سکین کرنے لگے گی، اس سے یہ پراسیس انتہائی آسان اور تیز رفتار ہو جائےگا۔اس فون کی بیک پر فنگرپرنٹ سکینر بھی ہے۔
ریڈمی 6 اے کی باڈی تو سینڈرڈ ورژن جتنی ہے لیکن اس کا ہارڈ وئیر ڈاؤن گریڈ کیا گیا ہے۔اس میں 2 گیگا ہرٹز کلاک سپیڈ کے چار کورز سی پی یو کے ساتھ 12 این ایم ہیلیو اے 22 چپ سیٹ ہے۔اس فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس کی بیک پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ایک ہی 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے ۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اس میں انسٹال MIUI 10 کی بدولت عمومی مصنوعی ذہانت اور سافٹ وئیر فیچرز دستیاب ہیں۔ اس فون میں فنگرپرنٹ ریڈر نہیں ہے، اس لیے فیس ان لاک واحد بائیومیٹرک آپشن ہے۔
جہاں تک قیمت کا تعلق ہے تو سٹینڈرڈ 3 جی بی / 32 جی بی ریڈمی 6 کی قیمت 799 یوان یا 125 ڈالر، 4 جی بی /64 جی بی ورژن کی قیمت 999 یوان یا 155 ڈالر اور ریڈمی 6 اے کی قیمت 599 یوان یا 95 ڈالر ہے۔ چین میں یہ فون 15 جون سے دستیاب ہونگے جبکہ دوسرے ممالک میں اس کی دستیابی کے متعلق بعد میں بتایا جائے گا۔۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry