ZTE Blade Z Max announced with 6” display and dual camera setup

ZTE Blade Z Max Announced With 6” Display And Dual Camera Setup

زیڈ ٹی ای نے 6 انچ ڈسپلے اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ بلیڈ زیڈ میکس کا اعلان کر دیا

زیڈ ٹی ای نے ایک نئی ڈیوائس کا اعلان کیا ہے۔ زیڈ ٹی ای بلیڈ زیڈ میکس اس سے پہلے زیڈ ٹی ای زیڈ 982 کے نام سے بینچ مارکنگ ویب سائٹ پر ظاہر ہوا تھا۔زیڈ ٹی ای بلیڈ زیڈ میکس اصل میں بلیڈ ایکس میکس کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہے۔ زیڈ ٹی ای بلیڈ زیڈ میکس کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہےاور اسے 6 انچ سکرین (فل ایچ ڈی ڈسپلے) کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
بلیڈ زیڈ میکس میں سنیپ ڈریگن 435 چپ سیٹ ہے ۔

(جاری ہے)

اس میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کی بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ اس کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔
بلیڈ زیڈ میکس کی بیک پر فنگرپرنٹ سکینر بھی ہے جبکہ اس میں 4080 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی گئی ہے۔ اسے یو ایس بی-سی کنکٹر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
یہ فون پچھلے سال متعارف کرائے گئے زیڈ ٹی ای زیڈ میکس پرو کے متبادل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 129 ڈالر ہے جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 26 اگست سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-14

More Technology Articles