ZTE Grand X View 2 launched with quad core CPU

ZTE Grand X View 2 Launched With Quad Core CPU

زیڈ ٹی ای نے 8 انچ کے ٹیبلٹ گرینڈ ایکس ویو 2 کو لانچ کردیا

زیڈ ٹی ای نے ایک نیا ٹیبلٹ لانچ کیا ہے۔ گرینڈ ایکس ویو 2(Grand X View 2) نامی اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 210 چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز پروسیسر اور 8 انچ (1280 x 800 پکسل) ڈسپلےہے۔
اس ٹیبلٹ کی ریم 1 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 8 جی بی ہے جسے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیبلٹ کا رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل ہے۔ اینڈروئیڈ 7.1.1 نوگٹ کی حامل اس ڈیوائس میں 4620 ایم اے ایچ بیٹری ہے جبکہ اس میں ایل ٹی ای سپورٹ بھی ہے۔
اس ٹیبلٹ کی فروخت کینیڈا میں شروع ہو چکی ہےاور کینیڈا میں اس کی قیمت 180 کینیڈین ڈالر یا 140 امریکی ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-12

More Technology Articles