ZTE introduces the nubia Z17S and the nubia Z17 miniS
زیڈ ٹی ای نے نوبیا Z17S اور نوبیا Z17 MiniS متعارف کرائیے
زیڈ ٹی ای کے ذیلی برانڈ نوبیا نے دو نئے فلیگ شپ فون لانچ کیے ہیں۔ نوبیا Z17S اور نوبیا Z17 miniS میں سیلفی کیمرہ، سوفٹ وئیر اور ڈیزائن کو بہتر کیا گیا ہے۔ ان کی قیمت میں بھی کمی گئی ہے۔
ان سمارٹ فونز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:۔
زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 17 ایس(ZTE nubia Z17S)
Z17S ان دونوں میں بہتر ڈیوائس ہے۔ اس کا ڈسپلے 5.73 انچ فل ایچ ڈی پلس ہے جبکہ سکرین ریشو 18:9 ہے۔
(جاری ہے)
ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس بھی ہے۔
یہ فون ایوی ایشن گریڈ ایلومینیم سے بنایا گیا ہے۔اس فون کی بیٹری 3100 ایم اے ایچ کی ہے، جو 26W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ زیڈ ٹی ای کا دعویٰ ہے کہ یہ فون 25 منٹ کی چارجنگ سے 50 فیصد چارج ہو جائے گا۔ یہ فون سیاہ اور نیلے رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کے 6 جی بی ریم ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 455 ڈالر ہے جبکہ اس کے 8 جی بی ریم ورژن کی قیمت 3999 یوان یا 607 ڈالر ہے۔ JD.com پر اس کے پری آرڈر تو شروع ہو چکےہیں لیکن اسے 19 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 17 منی ایس (ZTE nubia Z17 miniS)
زیڈ 17 کے منی ورژن میں بھی کافی بہتری کی گئی ہے۔ زیڈ 17 منی کے مقابلے میں زیڈ 17 منی ایس کو مارش میلو کی بجائے اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔یوزر انٹر فیس کو بھی 5.0 پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔اس کے فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا گیا ہے۔ایک فرنٹ کیمرہ تو f/2.0 اپرچر اور 80 ڈگری وائیڈ لینز کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے جبکہ دوسرا فرنٹ کیمرہ f/2.2اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔اس فون میں بیٹری کی گنجائش کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ اس میں 3100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ جو زیڈ 17 منی کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔اس فون کی بیک پر بھی اب گلاس ہے تو اس وجہ سے فنگرپرنٹ سنسر فرنٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کا باقی ہارڈ وئیر تقریباً وہی ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 653 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 17 منی ایس کو سیاہ ، سنہری اور نیلے رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ ان سب رنگوں میں اس کی قیمت 1999 یوان یا 303 ڈالر ہے۔ اس کا ایک ورژن Aegean Blue میں بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کی قیمت 2099 یوان یا 318 ڈالر ہے۔
زیڈ 17 ایس کی طرح منی ایس کے بھی JD.com پر پری آرڈرشروع ہو چکے ہیں اور اسے اکتوبر 19 کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry