ZTE introduces the nubia Z17S and the nubia Z17 miniS

ZTE Introduces The Nubia Z17S And The Nubia Z17 MiniS

زیڈ ٹی ای نے نوبیا Z17S اور نوبیا Z17 MiniS متعارف کرائیے

زیڈ ٹی ای کے ذیلی برانڈ نوبیا نے دو نئے فلیگ شپ فون لانچ کیے ہیں۔ نوبیا Z17S اور نوبیا Z17 miniS میں سیلفی کیمرہ، سوفٹ وئیر اور ڈیزائن کو بہتر کیا گیا ہے۔ ان کی قیمت میں بھی کمی گئی ہے۔
ان سمارٹ فونز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:۔

زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 17 ایس(ZTE nubia Z17S)
Z17S ان دونوں میں بہتر ڈیوائس ہے۔ اس کا ڈسپلے 5.73 انچ فل ایچ ڈی پلس ہے جبکہ سکرین ریشو 18:9  ہے۔

اس فون میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ کے ساتھ 6 جی  بی یا 8 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی  انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ کے ساتھ Nubia UI 5.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔اس فون کے مین ڈوئل  کیمرہ سیٹ اپ  تو Z17 کی طرح بدستور 12 میگا پکسل اور 23 میگا پکسل کا ہے لیکن اب فرنٹ پر بھی 5 میگا پکسل کے دو کیمرے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس  پر گوریلا گلاس  بھی ہے۔

یہ فون ایوی ایشن گریڈ ایلومینیم  سے بنایا گیا ہے۔
اس فون کی بیٹری 3100 ایم اے ایچ کی ہے، جو 26W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ زیڈ ٹی ای کا دعویٰ ہے کہ یہ فون 25 منٹ کی چارجنگ سے 50 فیصد چارج ہو  جائے گا۔ یہ فون سیاہ اور نیلے رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کے 6 جی بی ریم ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 455 ڈالر ہے جبکہ اس کے 8 جی بی ریم ورژن کی قیمت 3999 یوان یا 607 ڈالر ہے۔
JD.com پر اس کے پری آرڈر تو شروع ہو چکےہیں لیکن اسے  19 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 17 منی ایس (ZTE nubia Z17 miniS)
زیڈ 17 کے منی ورژن میں بھی کافی بہتری کی گئی ہے۔ زیڈ 17 منی کے مقابلے میں زیڈ 17 منی ایس کو مارش میلو کی بجائے اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔یوزر انٹر فیس کو بھی 5.0 پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
اس کے فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا گیا ہے۔ایک فرنٹ کیمرہ تو f/2.0 اپرچر اور 80 ڈگری وائیڈ لینز کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے جبکہ دوسرا  فرنٹ کیمرہ f/2.2اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔اس فون میں بیٹری کی گنجائش کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ اس میں 3100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ جو زیڈ 17 منی کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔اس فون کی بیک پر بھی اب گلاس ہے تو اس وجہ سے فنگرپرنٹ سنسر فرنٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس کا باقی ہارڈ وئیر تقریباً وہی ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 653 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 17 منی ایس کو سیاہ ، سنہری اور نیلے رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ ان سب رنگوں میں اس کی قیمت 1999 یوان یا 303 ڈالر ہے۔ اس کا ایک ورژن Aegean Blue میں بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کی قیمت 2099 یوان یا 318 ڈالر ہے۔
زیڈ 17 ایس کی طرح منی ایس کے  بھی JD.com پر  پری آرڈرشروع ہو چکے ہیں اور اسے اکتوبر 19 کو فروخت کے لیے پیش  کیا جائے گا۔

ZTE introduces the nubia Z17S and the nubia Z17 miniS
تاریخ اشاعت: 2017-10-13

More Technology Articles