1 Billion people now use WhatsApp every single day

1 Billion People Now Use WhatsApp Every Single Day

اب ہر روز ایک ارب صارفین وٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں

وٹس ایپ نے اب ایک بہت اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ اب وٹس ایپ استعمال کرنے والے یومیہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے بڑھ گئی ہے۔اس کا مطلب ہےکہ دنیا میں ہر سات میں سے ایک شخص وٹس ایپ استعمال کرتا ہے۔وٹس ایپ کے ماہانہ ایک ارب صارفین کو یومیہ ارب صارفین تک پہنچنے میں قریباً ایک سال لگا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیجیٹل کمیونی کیشن میں فیس بک اور اس کی ملکیتی ایپلی کیشنز کا ہی راج ہے۔

(جاری ہے)


اس وقت وٹس ایپ کے یومیہ صارفین تعداد ایک ارب ہوگئی ہے تو انسٹاگرام ، میسنجر اور فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد بالترتیب 700 ملین، 1.2 ارب اور 2 ارب ہے۔ فیس بک کے دو ارب صارفین میں چین کے علاوہ ساری دنیا کے صارفین شامل ہیں۔ چین میں فیس بک کی تمام سروسز بین ہیں۔اس وقت چین کی آبادی 1.4 ارب ہے اور یہاں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 73 کروڑ سے زیادہ ہے۔ اگر فیس بک کو چین میں داخلہ مل گیا تو وہ بہت جلد تین ارب صارفین کا سنگ میل عبور کرسکتا ہے۔ چین کے علاوہ باقی دنیا میں تین ارب صارفین کا ہدف حاصل کرنے میں فیس بک کو تھوڑا ٹائم لگ سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-27

More Technology Articles