100 dollar invested in bitcoin 7 years ago could reward you72.9 million dollar now

100 Dollar Invested In Bitcoin 7 Years Ago Could Reward You72.9 Million Dollar Now

اگر آپ 7 سال پہلے بٹ کوائن میں 8460 روپے کی سرمایہ کاری کرتے تو آج 7 ارب 64 کروڑ روپے کے مالک ہوتے

اس سوموار بٹ کوائن پیزا ڈے کی سالگرہ کو 7 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ وہ دن تھا جب لاسلوہانیچ نے پاپا جونز کے دو پیزا 10 ہزار بٹ کوائنز میں خریدے تھے۔زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس خریداری کو کرپٹو کرنسی کی پہلی باضابطہ خریداری سمجھا جاتا ہے۔ 7 سال بعد کرپٹو کرنسی بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ آج ایک بٹ کوائن کی قیمت 2100 ڈالر سے بڑھ چکی ہے۔

پچھلے ہفتے ہی بٹ کوائن کی قیمت 2 ہزار ڈالر سےزیادہ ہوئی تھی ۔ سوموار کی صبح ٹریڈنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں اس کی قیمت 2185.89 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
22 مئی 2010 کو لاسلو نے ایک بٹ کوائن فورم پر اپنے ساتھی کو 2 پیزا کے عوض 10 ہزار بٹ کوائن دئیے تھے۔ لاسلو کا خیال تھا کہ اس کے مائن کیے ہوئے بٹ کوائن کی قیمت 0.003 سینٹ فی بٹ کوائن ہے۔

(جاری ہے)


بٹ کوائن کو ایک پیچیدہ ریاضیاتی مساوات حل کر کے مائن کیا جاتا ہے۔

اسی طرح سے لاسلو نے اپنے ابتدائی بٹ کوائن بنائے تھے۔ بٹ کوائن کے استعمال کے بڑھنے کے ساتھ ہی یہ مجرموں اور خفیہ سودے کرنے والوں کی پسندیدہ کرنسی بن گئی۔
7 سال پہلے 10 ہزار بٹ کوائنز کی قیمت 30 ڈالر یعنی 2538 روپے تھی اور آج 10 ہزار بٹ کوائن لینے کے لیے 21.8 ملین ڈالر یعنی 2 ارب 28 کروڑ 51 لاکھ روپے خرچ کرنے ہونگے۔
اگر آپ 7 سال 22 مئی 2010 کو پہلے بٹ کوائن میں 8460 روپے کی سرمایہ کاری کرتے تو آج 7 ارب 64 کروڑ روپے کے مالک ہوتے۔

بٹ کوائن کی قیمت بڑھانے میں بہت سے عوامل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جاپان میں حال ہی میں ایک قانون پاس ہوا ہے، جس کے بعد دوکاندار بٹ کوائن میں وصولی کر سکتےہیں۔آج بٹ کوائن کی 40 فیصد خریداری جاپانی ین میں ہی ہوتی ہے۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بھی بٹ کوائن محفوظ کرنسی سمجھا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-22

More Technology Articles