A Facebook bug has unblockedpeople

A Facebook Bug Has Unblockedpeople

فیس بک کے بگ نے لاکھوں بلاک لوگوں کو انبلاک کر دیا

فیس بک کے ایک بگ نے ایک ہفتے تک تقریباً 8 لاکھ صارفین کی بلاک لسٹ میں سے کم از کم ایک صارف کو انبلاک کیے رکھا۔
2 جولائی کو فیس بک نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس بگ کے بارے میں بتایا۔ کمپنی کے چیف پرائیویسی آفیسر نے بتایا کہ یہ بگ 29 مئی سے 5 جون تک فعال رہا۔ اس بگ کی وجہ سے بلاک صارف کسی بلاک کرنے والے کے دوستوں کے دوستوں کے ساتھ شیئر ہونے والی پوسٹ ہی دیکھ سکتے تھے۔

صرف دوستوں کے ساتھ شیئر ہونے والا کوئی بھی مواد بلاک صآرفین نہیں دیکھ سکے۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ پہلے سے بلاک صارفین بلاک کرنے والوں کو فرینڈ ریکوئسٹ اور میسنجر پر میسج بھی بھیج سکتے تھے۔ فیس بک کے ڈیٹا کے مطابق 85 فیصد افراد کی بلاک لسٹ میں سے صرف ایک صارف انبلاک ہوا۔ فیس بک کے مطابق اب یہ مسئلہ حل کیا جا چکا ہے، جس کے بعد بلاک افراد دوبارہ سے بلاک ہوچکے ہیں۔ اس بگ سے متاثرہ صآرفین کو ایک نوٹی فیکیشن ظاہر ہو رہا ہے، جس میں صآرفین سے اُن کی بلاک لسٹ چیک کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
فیس بک نے ابھی تک بگ کی وجہ اور ایک ہفتے تک فعال رہنے کے بارے میں وضاحت نہیں کی ۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-03

More Technology Articles