After Facebook Messenger Soon Also Ads In WhatsApp

After Facebook Messenger Soon Also Ads In WhatsApp

فیس بک میسنجر کی طرح جلد ہی وٹس ایپ پر بھی اشتہارات نظر آئیں گے

فیس بک نے فیس بک میسنجر 2017 میں اشتہارات متعارف کرائے تھے۔ اب یہ سلسلہ مزید آگے بڑھ رہا ہے۔ فیس بک کی ملکیتی ایپ کیشن وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین بھی ہوشیار ہوجائیں۔ جلد ہی انہیں وٹس ایپ پر بھی اشتہارات نظر آئیں گے۔
فیس بک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے بعد انسٹاگرام اور پھر فیس بک میسنجر پر اشتہارات متعارف کرائے تھے۔

یہ یہ سلسلہ وٹس ایپ تک پھیل گیا ہے۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے اشتہارات دینے والوں کو انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر پر بھی اشتہار دیں کے اپشن نظر آ رہے ہیں۔ جلد ہی اشتہار دینے والے Run promotion on Whatsapp کا اپشن بھی دیکھ سکیں گے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ عام صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک جاری ہوگا ہاں ایک بات یقینی ہے کہ ایسا فیچر جلد ہی جاری ہوگا۔
فیس بک میسنجر اور وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تقریباً ایک سی ہے۔ فیس بک میسنجر استعمال کرنے والے صارفین نے تو میسنجر میں اشتہارات کو کافی ناپسند کیا ہے ۔ کچھ صارفین نے تو میسنجر کا استعمال ہی ترک کر دیا ہے۔ اب یہ معلوم نہیں کہ وٹس ایپ کے صارفین اسے کس نظر سے دیکھتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-08

More Technology Articles