Amazon and Google sell millions of smart speakers thanks to aggressive pricing

Amazon And Google Sell Millions Of Smart Speakers Thanks To Aggressive Pricing

ایمزون اور گوگل نے قیمتوں میں زبردست کمی کر کے کروڑوں سمارٹ سپیکر فروخت کر دئیے

ان چھٹیوں کے سیزن میں ایمزون کی ویب سائٹ پر ایمزون کے ایکوڈاٹ سمارٹ سپیکر فروخت کے معاملے میں سب پر بازی لے گئے۔ اس کی سب سے اہم وجہ یہ تھی کہ ایمزون نے ان کی قیمت 50 ڈالر سے کم کر کے 30 ڈالر کر دی۔اس کے کئی ملین یونٹ فروخت ہوئے۔ اس طرح گوگل نے بھی اپنے ہوم منی سمارٹ سپیکر کی قیمت کم کر کے 30 ڈالر کر دی۔ اس کے علاوہ گوگل نے پکسل 2 کے خریداروں کو بھی ہوم منی کے یونٹ دئیے۔


اپنی اس حکمت عملی کے باعث ایمزون اور گوگل کو معاشی نقصان تو ہوا لیکن دونوں سمارٹ سپیکرمارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کامیاب رہے ہیں۔ ایک تجزیاتی کمپنی اے بی آئی ریسرچ کا تخمینہ ہے کہ ایمزون کے ایکو ڈاٹ سمارٹ سپیکر کے صرف پارٹس کی لاگ 31 ڈالر ہے جبکہ گوگل کے ہوم منی کے پارٹس کی لاگت 26 ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

صارفین کو فروخت کرنے کے بعد اس میں ترسیل کے اخراجات کا بھی اضافہ ہوتا ہے اس لیے یہ تو طے ہے کہ چھٹیوں کے سیزن میں دونوں کمپنیوں کو سمارٹ سپیکر کی فروخت سے مالی فائدہ تو نہیں ہوا ، ہاں یہ گوگل اور ایمزون کو مستقبل میں مالی فائدہ دینے میں مدد دے گا۔

ایمزون کی مدد سے صارفین کو ایمزون سٹور سے خریدار ی میں مدد ملے گی۔ صارفین صرف وائس کمانڈ کے ذریعے ہی چیزیں خرید سکیں گے۔ اسی طرح گوگل ہوم منی بھی یوٹیوب ویڈیو پلے کرنے اور دوسرے بہت سے کام کرنے کے کام آئے گا۔
پچھلے سال فروخت ہونے والے سمارٹ سپیکرز کی تعداد 38.4 ملین تھی، جس میں ایپل کا مارکیٹ شیئر نہیں تھا، جس کی وجہ ایپل کا 2017 کی چھٹیوں میں ہوم پوڈ کی لانچ میں تاخیر ہے۔
ہوم پوڈ کی قیمت ویسے بھی 350 ڈالر ہے۔گوگل نے بھی ایک مہنگا سمارٹ سپیکر ہوم میکس متعارف کرایا ہوا ہے، جس کی قیمت 400 ڈالر ہے، جس کی ساؤنڈ کوالٹی ہوم منی سے بہت بہتر ہے۔اندازہ ہے کہ اس سال فروخت ہونے والے سمارٹ سپیکرز کی تعداد 56.3 ملین یونٹ ہوگی۔
مائیکروسافٹ نے ایمزون کے اوریجنل ایکو سے بھی پہلے Kinect میں وائس کمانڈ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ مائیکروسافٹ نے تو اسے لاکھوں کنسولز کے ساتھ فروخت کیا تھا لیکن مائیکروسافٹ کو اس سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا اور اسے بالکل ہی ختم کرنا پڑا۔

Amazon and Google sell millions of smart speakers thanks to aggressive pricing
تاریخ اشاعت: 2018-01-05

More Technology Articles