Amazon becomes the World second company to hit the 1 trillion mark

Amazon Becomes The World Second Company To Hit The 1 Trillion Mark

ایمزون دنیا کی دوسری ٹریلین ڈالر کمپنی بن گئی

ایپل کے بعد امریکی ای کامرس کمپنی ایمزون ٹریلین ڈالر کا ہدف حاصل کرنے والی دنیا کی دوسری کمپنی بن گئی ہے۔ جمعرات کو شیئر کی قیمتوں میں 1.9 فیصد اضافے کے بعد 24سال سے قائم کمپنی ایمزون کی مالیت 1 ہزار ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کمپنی کے 487,741,189 شیئرزکی قیمت 2050.50 ڈالر فی شیئر تک پہنچ گئی تھی جبکہ 1 ٹریلین ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے لیے شیئر کی مالیت 2050.27 فی شیئر بھی کافی تھی۔

تاہم دن کے اختتام پر شیئرز کی قیمت کم ہو کر 2,039.51 فی شیئر تک آ گئی۔

(جاری ہے)

اسکے بعد کمپنی کی مالیت 995 ارب ڈالر ہوگئی۔
امریکا میں موجود دوسرے فزیکل ریٹیل سٹورز کے مقابلے میں ایمزون کی کارکردگی کافی بہتر ہے۔ امریکا میں 90 فیصد شاپنگ ابھی بھی فزیکل سٹورز پر ہی ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود مالیت اور منافع کے لحاظ سے ایمزون سب سے آگے ہے۔
ایمزون نے پچھلے سال Whole Food Markets نامی گروسری سٹورز کی چین کو خریدا ہے۔ ایمزون ویب سروسز سے کلاؤڈ سٹوریج فراہم کر کے بھی کمپنی کافی کما رہی ہے۔ ایمزون معروف ای بک ریڈر کنڈل اور ہوم اسسٹنٹ ڈیوائسز الیکسا بھی ایمزون کی مصنوعات ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-09

More Technology Articles