Amazon could be delivering to the Moon by 2023

Amazon Could Be Delivering To The Moon By 2023

ایمزون 2023 تک چاند پر بھی ڈیلیوری دے گا

جیف بیزوس  کو ایمزون اور واشنگٹن پوسٹ کے مالک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اکثر لوگ نہیں جانتے ہونگے کہ وہ بلیو اوریجن(Blue Origin) نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں۔ یہ ایک خلائی انجینئرنگ کی کمپنی ہے ۔ جیف اس کمپنی میں  ہر سال ایک ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں تاکہ اگلے پانچ سالوں میں لوگوں کو چاند پر آباد کیا جا سکے۔
کمپنی کے انسان بردار جہاز کو چاند پر بھیجنے کے پراجیکٹ کو بلیو مون کا نام دیا گیا ہے۔

اس پراجیکٹ کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس مرحلے میں 2023 ء یا اس سے پہلے انسانوں کو چاند پر بھیجا جائے گا۔
جیف اکیلا ہی نہیں ناسا بھی چاند پر انسان بردار جہازوں کو بھیجنے والا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ناسا اگلے سال ہی یہ مشن مکمل کر لے۔ ایلن مسک کا تو کہنا ہے کہ اس کی کمپنی سپیس ایکس 2022 تک انسانوں کا مریخ پر بھیج دے گی۔

(جاری ہے)


بلیو اوریجن کے بزنس ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر اے سی چارانیا نے بتایا کہ ہمارا مقصد ملک کے لیے چاند پر اترنے کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔

اس کے بعد عالمی گاہکوں کے لیے چاند پر کئی ٹن وزن پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاند پر مستقل انسانی آبادی کی صورت میں ان صلاحیتوں کی ضرورت ہوگی۔
بلیو اوریجن نے اگلے سال تک چاند پر سفر کرنے والوں کی بکنگ بھی شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-06

More Technology Articles