Amazon is crazy for wanting to buy Slack for 9 billion dollar

Amazon Is Crazy For Wanting To Buy Slack For 9 Billion Dollar

ایمزون خریدنا چاہتا ہے سلیک ایپلی کیشن کو, وہ بھی 9 ارب ڈالر میں‎

فیس بک کی جانب سے وٹس ایپ کو 19 ارب ڈالر کی خطیر رقم میں خریدے جانے پر اگر آپ حیران تھے تو اب آپ کی حیرت میں مزید اضافہ ایمزون کرسکتا ہے جو Slack مسیجنگ ایپلی کیشن کو 9 ارب ڈالر کی خطیر رقم میں خریدنا چاہتا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق سلیک کو خریدنے کے لئے ایک ایمزون ہی نہیں بلکہ کئی کمپنیوں نے آفر دی ہے۔
سلیک مسیجنگ ایپلی کیشن عام ایپلی کیشنز سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اسے کسی کمپنی کے ملازمین کے درمیان مخصوص پروجیکٹس کے متعلق بات چیت کے لئے بنایا گیا ہے۔

مثلاً کوئی پروجیکٹ منیجر اپنے پروجیکٹ سے متعلق چینل بنا کر پروجیکٹ میں حصہ لینے والے ملازمین کو اس چینل میں شامل کرسکتا ہے جہاں وہ براہ راست ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں گے۔ اس ایپلی کیشنز میں آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اس میں اسکائپ اور سیلز فورس جیسے معروف بزنس سافٹ ویئر کے ساتھ مربوط ہونے کی صلاحیت بھی ہے۔

ان خوبیوں کی وجہ سے حالیہ کچھ عرصے میں اس ایپلی کیشن نے کاروباری دنیا میں خوب نام کمایا ہے۔
فی الوقت سلیک کو بیچنے یا خریدنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔اس حوالے سے ابھی بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے۔ لیکن کمپنی کی حالیہ ترقی کو دیکھتے ہوئے 900 ارب پاکستانی روپوں سے بھی زائد کی رقم ضائع ہوتی نظر نہیں آرہی اور ممکن ہے کہ اس سے بھی بڑی آفر لئے کوئی کمپنی مثلاً فیس بک تیار بیٹھی ہو۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-15

More Technology Articles