Amazon plans to launch “Ice” smartphone series

Amazon Plans To Launch “Ice” Smartphone Series

ایمزون نے ”آئس“ سمارٹ فون سیریز لانچ کرنےکا منصوبہ بنا لیا

ایمزون نے 2014 کے گرما میں ایمزون فائر فون لانچ کیا تھا۔ اس کی اہم خصوصیات میں 4.7 انچ ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن 800 چپ سیٹ شامل تھا۔ ایمزون نے غلطی یہ کی کہ فائر فون میں گوگل کی کوئی بھی سروس شامل نہیں کی، جس کی وجہ سے لوگوں نے اس فون کو خریدنے میں دلچسپی نہیں لی۔
تین سال بعد آن لائن ریٹیلر نے آئس(Ice) نام کے فون کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بہت سے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایمزون پھر سے سمارٹ فون مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نئی ڈیوائس زیادہ سستی اور زیادہ یوزر فرینڈلی ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق آئس کے ٹسٹ یونٹ بن چکے ہیں۔ ان میں 5.2 سے 5.5 انچ سکرین، سنیپ ڈریگن 435 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ہوگی۔
اس فون کی بیک پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ اور ایک فنگر پرنٹ سکینر ہوگا۔ نئی آئس ڈیوائس میں ریگولر اینڈروئیڈ 7.1.1 نوگٹ انسٹال ہوگا۔ کہا جا رہا ہے کہ فون میں الیکسا کی سپورٹ نہیں ہوگی لیکن اس میں گوگل پلے ضرور ہوگا۔
2017 کے آخر تک ایمزون اس فون کو 95 ڈالر کی قیمت میں لانچ کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-06

More Technology Articles