Amazon to develop its own messaging app

Amazon To Develop Its Own Messaging App

ایمزون اب اپنی میسجنگ ایپلی کیشن بنا رہا ہے

ای کامرس کمپنی ایمزون نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ میسجنگ ایپلی کیشن متعارف کرائے گا۔ ایمزون اس ایپلی کیشن پر پہلےہی کام کر رہا ہے۔ اس ایپلی کیشن میں وہ تمام فیچرز ہونگے جو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے صارفین کو فراہم کر رہے ہیں۔ایمزون کی ایپلی کیشن میں صارفین نہ صرف ٹیکسٹ میسجنگ کر سکیں گے بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین تصاویر بھی شیئر کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن میں صارفین گیمز بھی کھیل سکیں گے اور تصاویر یا ویڈیو پر فلٹرز بھی اپلائی کر سکیں گے۔
ایمزون نے اس ایپلی کیشن میں شامل کیےجانے والے فیچرز کے حوالے سےا یک عوامی سروے بھی شروع کر دیا ہے۔ایمزون نے اپنی میسجنگ ایپلی کیشن کو اینی ٹائم(Anytime) کا نام دیا ہے۔ اینی ٹائم ایک سیکور اور انکرپٹڈ ایپلی کیشن ہوگی، جسے سمارٹ فونز اور پی سیز پر استعمال کیا جا سکے گا۔
ایمزون کے لیے دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے مقابلے پر آنے کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس سے پہلے ایمزون Chime نام کی ویڈیو کانفرنس ایپلی کیشن متعارف کرا چکا ہے۔

Amazon to develop its own messaging app
تاریخ اشاعت: 2017-07-17

More Technology Articles