Android 7.1.1 panic mode rescues your screen when malware strikes

Android 7.1.1 Panic Mode Rescues Your Screen When Malware Strikes

اب اینڈروئیڈ 7.1.1 میں پینک موڈ مال وئیر کے حملے سے بچائے گا

ایکس ڈی اے ڈیویلپرز نے اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن میں پینک موڈ(panic mode) کا فیچر دریافت کیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین وائرس زدہ ایپلی کیشن سے بچ کر براہ راست ہوم سکرین پر جا سکتےہیں۔
اینڈروئیڈ نوگٹ 7.1.1 کی حامل ڈیوائسز کے ہوم بٹن کو چار بار تیزی سے ٹیپ کرنے سے پینک موڈ کو فعال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے صارفین پریشان کرنے والی ایپلی کیشن سے بچ کر براہ راست ہوم سکرین پر پہنچ سکتے ہیں۔
یہ فیچر ایندروئیڈ کی ڈاکیومنٹیشن میں تو نہیں ملا لیکن ایکس ڈی اے ڈویلپر کمیونٹی نے اسے اینڈروئیڈ ونڈو منیجر کے لیے AOSP سورس کوڈ سے دریافت کیا ہے۔
گوگل نے اگرچہ کسی وجہ سے اس فیچر کی تشہیر نہیں کی لیکن صارفین کی اکثریت کےلیے یہ زبردست فیچر ہے۔ اس فیچر سے حادثاتی طور پر جان نہ چھوڑنے والی ایپلی کیشن سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

Android 7.1.1 panic mode rescues your screen when malware strikes
تاریخ اشاعت: 2017-07-15

More Technology Articles