Android Device Manager is now Find My Device

Android Device Manager Is Now Find My Device

”اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر“ اب ”فائنڈ مائی ڈیوائس“ ہوگا

گوگل کے اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر ٹول سے صارفین اپنے فون کو تلاش کرسکتےہیں، فون لاک کر سکتے ہیں یا فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس ٹول میں ایک ہی خرابی تھی، جو اس کا نام تھا۔ اس ٹول کا نام کہیں سے بھی اپنے کام کےجیسا نہیں تھا۔

(جاری ہے)

تاہم گوگل نے اس ٹول کا نام بدل کر فائنڈ مائی ڈیوائس رکھ دیا ہے۔
نام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ گوگل نے اس میں چند نئے فیچر بھی شامل کیے ہیں۔ صارفین اس ٹول سے موبائل بیٹری کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ وہ اس وائی فائی نیٹ ورک کا نام بھی جان سکیں گے ، جس سے فون ٹریکنگ کے وقت مربوط ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-20

More Technology Articles