android distribution report November 2017

Android Distribution Report November 2017

اینڈروئیڈ ڈسٹری بیوشن رپورٹ برائے نومبر 2017

گوگل ہر ماہ ایک چارٹ جاری کرتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ اینڈروئیڈ کا کونسا ورژن اس وقت کتنے فیصد ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔نومبر کے جاری کردہ چارٹ کے مطابق اینڈروئیڈ کی صورتحال خاصی حوصلہ افزا نہیں۔
گوگل نے اگست میں اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن کو لانچ کیا تھا لیکن یہ ابھی تک خاطر خواہ ڈیوائسز پر انسٹال نہیں ہوا ہے۔اس وقت گوگل پلے سٹور کا وزٹ کرنے والی 0.3 فیصد ڈیوائسز ایسی ہیں جن کا آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 8.0 اوریو ہے۔

(جاری ہے)

یہ صورتحال ایچ ایم ڈی اور ہواوے کے اپنے سمارٹ فونز میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن پیش کرنے سے بھی بہتر نہیں ہوئی۔اینڈروئیڈ اوریو اگلے سال کےشروع میں تیزی سے نئی ڈیوائس پر اپ ڈیٹ ہو سکتا ہے۔
چارٹ میں دوسرے ورژن کو دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ ایک ماہ میں اینڈروئیڈ نوگٹ کا مارکیٹ شیئر بڑھ کر 20.6 فیصد ہو گیا ہےجبکہ مارش میلواور لولی پاپ کا مارکیٹ شیئر تھوڑا سا کم کر 30.9 فیصد اور 27.2 فیصد ہوا ہے۔ اس چارٹ میں کٹ کیٹ کا مارکیٹ شیئر 13.8 فیصد اور جیلی بین کا 6.2 فیصد ہے۔چارٹس میں آئس کریم سینڈوچ کا شیئر 0.5 فیصد ہے اور جنجر بریڈ کا مارکیٹ شیر بھی 0.5 فیصد ہے۔

android distribution report November 2017
تاریخ اشاعت: 2017-11-13

More Technology Articles